Headlines
Loading...
جو یہ کہے کہ مجھے غیر مقلّد ھونے کو جِی چاہتا ہے تو اس کے لئے کیا حکم ہے

جو یہ کہے کہ مجھے غیر مقلّد ھونے کو جِی چاہتا ہے تو اس کے لئے کیا حکم ہے

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے علماٸے کرام و مفتیانِ عظام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ اگر کوٸی شخص یہ کہے کہ مجھے تو غیر مقلّد ھونے کو جِی چاہتا ھے تو اس شخص پر کیا حکمِ شرع لاگوٗ ھوگا ؟ کیا ایسا جملہ استعمال کرنے والا کافر ھوجاٸے گا ؟  

ساٸل: عبداللہ ممبر آف 2️⃣گروپ یارسول اللہﷺ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ میں وہ شخص کافر و مرتد ہوگیا ۔کیونکہ اس نے جس فرقہ کا نام لیا ہے اسی کا ہوگیا اسی طرح ایک سوال اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ سے ہوا کہ زید معاذاللہ یہ کہے کہ میں عیسائی یاوہابی یا کافر ہوجاؤں گا نام ایک فرقہ کا لیا آیا وہ انھیں میں سے ہوگا یانہیں؟ یایہ کہے کہ جی چاہتاہے کہ غیر مقلد ہوجاؤں یا یہ کہے کہ غیرمقلد ہونے کا جی چاہتاہے یہ قول کیسا ہے اگرچہ کسی کو چھیڑ نے یا مذاق کی غرض سے کہے۔تو اس کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں کہ جس نے جس فرقہ کا نام لیا اس فرقہ کا ہوگیا مذاق سے کہے یا کسی دوسری وجہ سے۔حوالہ فتاوی رضویہ ج ۱۴ ص ۵۸۴ دعوت اسلامی۔اور ایک اور مقام پر فرماتے ہیں اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ وہ شخص یقینا کافر ومرتد ہیں اگر عورت رکھتے ہوں تو ان کی عورتیں ان کے نکاح سے نکل گئیں عورتوں کو اختیار ہے بعد عدت جس سے چاہیں نکاح کرلیں یہ کافر اگر توبہ نہ کریں از سر نو اسلام نہ لائیں، تومسلمانوں کو ان سے میل جول حرام، سلام کلام حرام بیمارپڑیں تو انھیں پوچھنے جانا حرام مرجائیں تو ان کے جنازے میں شرکت حرام انھیں غسل دینا حرام ان پر جنازہ پڑھنا حرام ان کا جنازہ کندھے پر رکھناحرام جنازے کے ساتھ جانا حرام مقابر مسلمین میں دفن کرنا حرام ان کے اقارب اگر حکم شریعت مانیں تو ان کی موت پر ان کی لاشیں دفع عفونت کے لئے بھنگی چماروں سے ٹھیلے پر ڈالواکر مسلمانوں اور کافروں سب کی مقابر سے جدا کسی گڑھے میں کتے کی طرح پھینکواکر اوپر سے پاٹ دیں وذٰلک جزاء الظلمین ۱؎(اور بے انصافوں کی یہی سزا ہے۔ حوالہ فتاوی رضویہ ج ۱۴ ص ۶۳۷ دعوت اسلامی)ہاں اگر کوٸ ایسا شخص ھے جو عقاٸد وہابیہ وغیرہ کے دین سے مطلع نہیں ہے فقط انکا نام لیوا ہے تو اس پر کفر کا فتوی نہ ہوگا

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

از قلم فقیر محمد اشفاق عطاری ۱۱ صفر المظفر ۱۴۴۲ ہجری ۲۹ ستمبر ۲۰۲۰ عیسوی بروز منگل

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ