خطبہ جمعہ میں کس طرح بیٹھنا چاہیئے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

سوال۔۔۔. یہ ہے کہ دوران خطبہ جمعہ کس حالت میں بیٹھ نا چاہئے زید کہتا ہے پہلے خطبے میں نماز کی طرح ہاتھ باندھ کر دوسرے خطبے میں حالتِ قاعدہ کی طرح اور بکر کا کہنا ہے یہ کوئی ضروری نہیں تو کیا ہے فقہی مسائل حوالے عنایت فرمائیں کرم نوازی ہوگی

سائل ۔۔ گم نام
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب الھم ھدایت الحق والصواب

حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریرفرماتےہیں کہ خطبہ سننے کی حالت میں دوزانوں بیٹھے جیسے نمازمیں بیٹھتےہیں عالمگیری درمختار غنیہ ( بہارشریعت حصہ چہارم صفحہ ۷۷۱ ) دوران خطبہ دوزانوں بیٹھنامستحب ہے مراۃ المناجیح میں مفتی احمدیار خان نعیمی علیہ الرحمہ نےبیان فرمایاہے کہ جیسے چاہیں بیٹھیں( حوالہ فتاوی اکرمی صفحہ ۱۶۰ ) لہذا ا زید و بکر دونوں کاکہنادرست ہے اور بہتر بھی یہی ہے کہ دوزانوں بیٹھ کرخطبہ سناجائے کہ مستحب ہے


واللہ اعلم ورسولہ باالصواب 

کتــــــــــــــــــــــبہ غیاث الدین قادری دارالعلوم شھیداعظم دولہاپور گونڈہ
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0