Headlines
Loading...
قبر کھودتے وقت ناشتہ کرنا کیسا ہے

قبر کھودتے وقت ناشتہ کرنا کیسا ہے

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قبرستان میں قبر کھودتے وقت ناشتہ کرنا کیسا ہے؟؟تسلی بخش جواب عنایت فرماۓ عین نوازش ہوگی

سائل محمد فرقان رضوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

قبر کھودتے وقت ناشتہ کرنے میں حرج نہیں البتہ بہتر ہے کہ قبرستان سے باہر جاکر ناشتہ کرے کیونکہ قبرستان موت کو یاد کرنے کی جگہ ہے کھانے پینے کی جگہ نہیں اور قبرستان میں کھاتے وقت یہ احتمال بھی ہے کہ کسی قبر پر پیر نہ پڑ جائے کیونکہ قبروں پر پاؤں رکھنا بیٹھنا چلنا جائز، نہیں جیسا کہ سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان فرماتے ہیں قبور مسلمین پر چلنا جائز نہیں بیٹھنا جائز نہیں ان پر پاؤں رکھنا جائز نہیں (فتاویٰ رضویہ جلد 9 صفحہ 481) {مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور}

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتــــــبـہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۲٤/ محرم الحرام ١٤٤٢ہجری ۱۳/ ستمبر ۲۰۲۰عیسوی بروز اتوار

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ