Headlines
Loading...
سنّی عالم فاتحہ پڑھے اور دیوبندی عالم بخشے تو کیا حکم ہے

سنّی عالم فاتحہ پڑھے اور دیوبندی عالم بخشے تو کیا حکم ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں ایک جگہ دعا کی محفل ہوئی اور اس محفل میں تین عالم ہیں دو عالم سنی ہے اور ایک عالم دیوبندی پہلے سنی عالم نے فاتحہ شریف پڑھا اور دوسرے سنی عالم نے سوچا کہ میں دعا کردوں لیکن پہلے سنی عالم (زید) نے دیوبندی عالم سے دعا کروائی تو ایسے سنی عالم (زید) کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

سائل محمد مجیب اشرف آرا بہار ممبر آف گروپ یارسول اللہﷺ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

دیوبندی وھابی کا نیاز و فاتحہ میں شرکت کسی سازش و سیاست سے کم نہیں مکمل تقیہ بازی ہےجبکہ ان مردود و خبیثوں کے نزدیک ناجائز و حرام شرک نہ جانے کیاکیا ؟کھانا تو مشہور ہے کھاتے وقت حرام خوروں کو شرک نظر آتاہے پر شرکت تعجب خیز ہے اعلی حضرت فرماتے ہیں آنکھ میں کاجل صاف چرالیں یاں وہ چور بلاکے ہیں تیری گٹھری تاکی ہے اور تونے نیند نکالی ہے (حدائق بخشش)ہاں اگر خدا نخواستہ کسی فاتحہ خوانی میں وہابی شامل ہو جائے تو اس سے دعا نا کروایا جائے جب کہ کسی فتنے کا اندیشہ نہ ہو اور جن لوگوں نے وہابی دیوبندی کو محفل دعا میں شرکت کی دعوت دی ان سب پر توبہ لازم ہے کیونکہ بد عقیدوں سے میل جول رکھنا حرام ہےحدیث شریف میں فرمایا لاتجالسوھم ولاتشاربوھم ولاتواکلوھم ولاتصلوا معھم ولاتصلواعلیھم نہ ان کے ساتھ اٹھو بیٹھو نہ کھاؤ پیو نہ ان کے پیچھے نماز پڑھو نہ ان پر نماز پڑھو اور فرمایا ایاکم وایاھم لایضلونکم ولایفتنونکم اپنے کو ان سے دور رکھو اور ان کو اپنے سے دور رکھو کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کردیں  کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں اور نیز فرمایا اطلبوا رضاءالله بسخطھم و تقربوا الی الله بالتباعد عنھم ایسوں سے ناراض رہ کر اللہ تعالی کی رضا دھونڈھو ۔ اور ایسوں سے دور رہ کر اللہ تعالی عزوجل کاقرب حاصل کرو بحوالہ مشکوٰة المصابیح ص 33 کتاب العلم روی عن عنداللہ بن عمرورضی اللہ تعالی عنہ حاشیہ فتاوی امجدیہ ج 4 ص 277 /(مکتبہ رضویہ آرام باغ روڈ کراچی) لہذا معلوم ہوا کہ اس عالم پر بھی توبہ لازم ہے جس نے دیوبندی عالم سے دعا کروایا دیوبندی عالم کو اگر دیوبندی سمجھ کر دعا کروایا تو فقط توبہ لازم ہے لیکن اگر اسے مسلمان سمجھ کر دعا کروایا تو تجدید ایمان و تجدید نکاح بھی لازم ہے فقہاء کرام فرماتے ہیں من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر جو اسکے( بد عقیدہ کے) کفروعذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہے فتاویٰ رضویہ قدیم جلد ششم

واللہ تعالیٰ اعلم باالصوب

کتــــــبـہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۱۹/ محرم الحرام ١٤٤٢ہجری ۸ / ستمبر ۲۰۲۰عیسوی بروز منگل

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ