Headlines
Loading...
شوہر نے بیوی سے تین بار یہ کہا میں نے تجھے چھوڑا تو کیا طلاق واقع ہو گئی

شوہر نے بیوی سے تین بار یہ کہا میں نے تجھے چھوڑا تو کیا طلاق واقع ہو گئی

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

حضرت سوال یہ ہے کہ شوہر نے بیوی سے کہا میں نے تجھے چھوڑا میں نے تجھے چھوڑا میں بے تجھے چھوڑا تو اس صورت میں کیا حکم لاگو ہوگا اس کاجواب قران وحدیث کی روشنی میں عنایت فرمائیں شام تک بڑی مہربانی ہو گی

سائل محمد رضوان رضوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوھاب 

صورت مسٶلہ میں طلاق مغلظہ واقع ہوگٸ اب بغیرحلالہ دوبارہ نکاح نہیں ہوسکتااللہ فرماتاہےفان طلقھافلاتحل لہ من بعدحتیٰ تنکح زوجاغیرہ اگر عورت کو طلاق دے دی تو وہ شوہر کے لئے حلال نہیں ہوگی یہاں تک کہ دوسرے شوہر سے نکاح کرلے یعنی طلاق مغلظہ کے بعد شوہراول کی عدت گزارے اگرمدخولہ غیر حاملہ ہے تو تین ماہواری اور اگر حاملہ ہے تو وضع حمل اور اگر عائسہ ہے تو تین ماہ گزارنے کے بعد کسی دوسرے کے ساتھ نکاح کرےبعدہ شوہرثانی اس کے ساتھ ہمبستری کرے پھر وہ چاہے تو طلاق دے اور اگر طلاق دے دے تو پھر اب اس کی عدت گزارے عدت کامسٸلہ وہی رہے گا جو اوپرمذکور ہے اس کے بعد شوہر اول سے نکاح کرسکتی ہے( قرآن مجید پ٦ ع١٣ حوالہ فتاویٰ فیض الرسول ج٢ (طلاق کابیان)

واللہ اعلم باالصواب 

کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ