Headlines
Loading...
کیا بغیر ولیمہ کے ہمبستری نہیں کر سکتے؟؟؟

کیا بغیر ولیمہ کے ہمبستری نہیں کر سکتے؟؟؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

ایک سوال ہے کے اگر کوئی شادی کر لیا اس نے ولیمہ نہیں کیا تو کیا ہمبستری نہیں کر سکتا جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی

سائل محمد ناصر رضا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 

بعد نکاح ولیمہ کرنا سنت ہے حدیث شریف میں ہے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر زردی کا اثر دیکھا یعنی خلوق کا رنگ ان کے بدن یا کپڑے پر لگا ہوا دیکھا فرمایا یہ کیا ہے یعنی مرد کے بدن پر اس رنگ کو نہ ہونا چاہیے کیوں کر لگا عرض کی میں نے ایک عورت سے نکاح کیا ہے تو اس کے بدن سے یہ زردی چھوٹ کر لگ گئ فرمایا تمہارے لیے مبارک کرے تم ولیمہ کرو کرو اگرچہ ایک بکری ہو یا ایک ہی بکری ہواور خود سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے نکاح پر ولیمہ کیا ( اسلامی اخلاق و آداب صفحہ ٣٩ ) صورت مسئولہ میں ولیمہ نہ کرنا یہ مانع ہمبستری نہیں ہے ہاں ولیمہ نہیں کیا تو اس نے سنت کو ترک کیا 

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ العبد محمد عمران القادری التنویری غفرلہ ٢٥ محرم الحرام ١٤٤٢  ١٤ ستمبر ٢٠٢٠

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ