Headlines
Loading...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

حضرت ایک شخص اپنے آپکو سید کہتا ہے اور کہتا ہے اگر سر سید احمد کو کوئی مسلمان نہیں سمجھتا تو میں اس کو مسلمان نہیں سمجھتا اور یہ سرسیداحمد کون تھا برائے مہربانی کچھ رہنمائی فرمائیں

سائل محمد ذیشان عالم حیدر آباد
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوہاب 

سر سید احمد جو نیچری فرقہ کا بانی و خود نیچری تھا اور اس کے نظر یات و عقائد باطل تھے جس نے جنت دوزخ فرشتوں کا انکار کیا جو بالاتفاق تمام علماء نے اسے کافر و مرتد قرار دیا جیساکہ شارح بخاری فقیہ اعظم فی الہند مفتی شریف الحق امجدی رحمة اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں سر سید احمد خان قرآن مجید کی ایک تفسیر لکھی ہے جس کا نام تفسیر القرآن ہے اس میں اس نے وحی فرشتے جنت  دوزخ وغیرہ کا انکار کیا جس کی وجہ سے سارے علما ٕ نے خواہ کسی بھی فرقے کے ہو سب نے اس پر کفر کا فتوی دیا اور بالاتفاق وہ کافر و مرتد ہے ( فتاوی شارح بخاری جلد سوم صفحہ نمبر ٥٥٦ ) لھذا مذکورہ شخص سیر سید احمد خان کو مسلمان و سید سمجھتا ہے اور خود کو سید کہتا ہے تو وہ بھی مرتد خارج اسلام ہے اور اسکی خود کی سیادت بھی منسوخ ہے کیونکہ سادات کرام سے کفر صادر و مرتد ہو جاٸے تو اسکی سیادت ختم ہو جاتی ہے جیساکہ سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل و محدث بریلوی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ سادات کرام کی تعظیم ہمیشہ جب تك ان کی بد مذہبی حد کفر کو نہ پہنچے کہ اس کے بعدوہ سید ہی نہیں نسب منقطع ہے جیسے نیچری قادیانی وہابی غیر مقلد دیوبندی اگر چہ سید مشہور ہوں نہ سید ہیں نہ ان کی تعظیم حلال بلکہ توہین و تکفیر فرض ہے والعیاذ باﷲ تعالٰی( فتاوی رضویہ جلد ٢٢ صفحہ نمبر ٤٢٣ رضا فاٶنڈیشن لاہور ) 

و اللہ اعلم و رسولہ باالصواب 

کتبہ الفقیر محمد جابر القادری رضوی اڑیسہ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ