باغ فدک کیا ہے
الســـلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں ایک سوال میرا یہ ہے کہ باغ فدک کیا ہےقرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی
میرا نام عبداللہ فیصل قادری رضوی بینگلور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب
فدک ایک باغ ہے مختصر تفصیل بعض حصہ زمین جو کفار نے مغلوب ہو کر بغیر لڑائی کے مسلمانوں کے حوالے کر دی تھی ان میں سے ایک فدک بھی تھا یہ خیبر کے نزدیک ہے جس کی آمدنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اہل و عیال ازواج مطہرات وغیرہ پر صرف فرماتے تھے اور تمام بنی ہاشم کو بھی اس کی آمدنی میں سے کچھ مرحمت فرماتے تھے مہمان اور بادشاہوں کے سفراء کے مہمان نوازی بھی اس آمدنی سے ہوتی تھی اس سےغریبوں اور یتیموں کی امداد بھی فرماتے تھے جہاد کے سامان تلوار اونٹ اور گھوڑے وغیرہ سے خریدے جاتے تھےوغیرہ وغیرہ اور اسی طریقے سے فدک کی آمدنی خلفاء اربعہ کے زمانےمیں بھی صرف ہوتی رہی تفصیل کیلئے دیکھیں( فتاوی فیض الرسول جلداول صفحہ٩٠تا٩١ )
واللہ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب
کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ