Headlines
Loading...
کیا فاسق و معلن ایک ہی ہیں اگر نہیں تو کن باتوں کی وجہ سے فاسق و معلن ہو جاتے ہیں

کیا فاسق و معلن ایک ہی ہیں اگر نہیں تو کن باتوں کی وجہ سے فاسق و معلن ہو جاتے ہیں



 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 

کیا فرماتے ہیں علماٸے دین اس بارے میں کہ کیا فاسق اور فاسقِ معلن ایک ہی ھے ؟ اگر ایک نہیں ھے تو دونوں میں فرق کیا ھے ؟ بعدہٗ فاسق اور فاسق معلن کہلانے سے پہلے کون کونسے کام کو انجام دینا پڑتا ھے جس سے وہ فاسق یا فاسقِ معلن ھوجاتا ھے ؟ جواب عنایت کریں

المستفتی غلام رسول ممبر آف یا رسول اللہ گروپ 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب


فاسق اور فاسق معلن دونوں ایک نہیں بلکہ الگ الگ ہیں کسی گناہ کبیرہ کے مرتکب کوجس کافسق معروف و مشہور نہ ہو اسےفاسق کہتے ہیں اور کسی گناہ کبیرہ کے مرتکب کو جس کا فسق معروف و مشہور ہویا گناہ صغیرہ پر اصرار کرتاہواسے فاسق معلن کہتے ہیں صرف فاسق کی اقتدا مکروہ تنزیہی ہے جبکہ فاسق معلن کی اقتدا مکروہ تحریمی ہے جیساکہ حضور مجدد اعظم سیدی اعلٰی حضرت قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں فاسق وہ کہ کسی گناہ کبیرہ کا مرتکب ہو اور وہی فاجر ہے اور کبھی فاجر خاص زانی کو کہتے ہیں فاسق کے پیچھے نماز مکروہ ہے پھر اگر معلن نہ ہو یعنی وہ گناہ چھپ کر کرتا ہو معروف و مشہور نہ ہو تو کراہت تنزیہی ہے یعنی خلاف اولی اگر فاسق معلن ہے کہ علانیہ کبیرہ کا ارتکاب یا صغیرہ پر اصرار کرتا ہے تو اسے امام بنانا گناہ ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی کہ پڑھنی گناہ اور پڑھ لی تو پھیرنی واجب (فتاویٰ رضویہ ج۶ص۶۰۱) گناہ کبیرہ کا ارتکاب (چھپ کر)انسان کو فاسق بنا دیتا ہے جیسے تنہائی میں فحش ویڈیو فلمیں دیکھنا وغیرہ اور علی الاعلان کبیرہ کےارتکاب جیساکہ وہی ویڈیوز علانیہ دیکھنا یا بار بار صغیرہ کے ارتکاب سے انسان فاسق معلن ہو جاتا ہے جیساکہ اسی حوالہ سے مستفاد ہے


 واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ محمد مزمل حسین نوری مصباحی کشنگنج

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ