ختنہ کی دعوت پر جانا کیسا ہے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعدٗ سلام کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسٔلہ کے بارے میں کہ اکثر جگہوں پر ختنہ کرتے ہیں تو دعوت کااہتمام کرتےہیں توایسی دعوت کھانا درست ہے کہ نہیں زید کہتا ہے کہ ایسی دعوت درست نہیں یہ دعوت خلاف سنّت ہے کرم فرمائیں مدلل جواب عنایت فرمائیں
المستفتی محمد ریاض الدین برکاتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
ختنہ کرنا سنت اور شعار اسلام ہے ایسے موقعوں پر خوشیاں منانا دعوتیں کرنا سب جائز ہے ایسی دعوت کھانی بھی درست ہے چنانچہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ رقمطراز ہیں ختنہ سنت ہے اور شعار اسلام سے ہے اسی لئے لوگ اسکو سنت اور مسلمانی بھی کہتے ہیں اس میں خوشی کرنا میٹھائیاں بانٹنا اعزہ و احباب کی دعوت کرنا جائز ہے (فتاویٰ امجدیہ چہارم ص۲۲۹)لہذا ختنہ کی دعوت کرنا اور کھانا درست ہے زید کا کہنا درست نہیں وہ توبہ کرے اورآئندہ بغیر علم کے مسئلہ بتانے سے پرہیز کرے کیونکہ بغیر علم کے مسئلہ بتانے والے پر آسمان اور زمین کے فرشتوں کی لعنت ہوتی ہے چنانچہ فتاویٰ رضویہ ج۱۰ص۳۱۴ پر ہے من افتی بغیر علم لعنتہ ملائکۃ السماء والارض
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ محمد مزمل حسین نوری مصباحی کشن گنج بہار
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ