Headlines
Loading...
کیا تدفین کی آسانی کے لئے قبرستان میں پہلے سے قبر تیار رکھنا جائز ہے

کیا تدفین کی آسانی کے لئے قبرستان میں پہلے سے قبر تیار رکھنا جائز ہے

 


اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ 

کیافرماتے ہیں علمإ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا تدفین کی آسانی کے لئے قبرستان میں پہلے ہی سے کچھ دو تین یا پانچ قبریں کھود کر رکھنا جائز ہے؟برائے کرم جلد جواب عنایت فرمائیں

المستفتی محمد عالم چشتی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

تدفین کی آسانی کے لئے قبرستان میں پہلے ہی سے چار, پانچ قبریں کھودکر رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہاں البتہ اپنے لئے پہلے ہی سے قبر کھدوا رکھنا ضرور بے معنی ہے شرعا اسکا حکم نہیں جیساکہ مجدد اعظم سیدی سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی ارشاد فرماتے ہیں  قبر تیار رکھنا جائز ہے البتہ تیار رکھنے کا شرعا حکم نہیں البتہ کفن سلوا کر رکھ سکتا ہے کہ جہاں کہیں جائے اپنے ساتھ لے جائے اور قبر ہمراہ نہیں رہ سکتی  اھ( ملفوظات اعلحضرت ح:1/ص:118/ مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی)اور حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بھار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں  اپنے لئے کفن تیار رکھے تو حرج نہیں اور قبر کھودوا رکھنا بے معنی ہے کیا معلوم کہاں مریگا اھ( ح:4/ص:847/ قبر و دفن کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی)اور درمختار میں ہے  و یحفر قبرا لنفسہ و قیل یکرہ والذی ینبغی أن لا یکرہ تھیئۃ نحو الکفن بخلاف القبر  اھ اور ردالمحتار میں ہے (و یحفر قبرا لنفسہ) أی ولا بأس بہ و فی التاتر خانیۃ لا بأس بہ و یؤجر علیہ ھکذا عمل عمر بن عبدالعزیز والربیع بن خیشم وغیرھما (والذی ینبغی الخ) کذا قالہ فی شرح المنیۃ و قال لأن الحاجۃ الیہ متحققۃ غالبا بخلاف القبر لقولہ تعالیٰ وما تدری نفس بأیّ أرض تموت  اھ( ج:3/ص:154/ کتاب الصلاۃ / باب صلاۃ الجنازۃ / دار عالم الکتب) مذکورہ حوالہ جات سے معلوم ہوا کہ اپنے لئے پہلے سے قبر کھودوا کر نہیں رکھنا چاہیے کیا پتہ کون کہاں مریگا لہٰذا پہلے سے قبر کھودوا رکھنا بے معنی 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 


کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ 17---اکتوبر---2020---بروز ہفتہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ