دیوبندی سے مکان کرائے پر لینا کیسا ہے
اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دیوبندی سے مکان کرائے پر لینا کیسا ہے برائے مہربانی بحوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی
المستفتی محمد جمن علی الھند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
اگر دیوبندی وہابی کے مکان کرائے پر لینے میں اس بات کا اندیشہ ہو کہ ہمیں ان کی تعظیم کرنی ہوگی ہمیں ان کے عقیدے کے موافق رہنا پڑے گا،سلام و کلام کرنا پڑےگا یا ان کے ساتھ کھانا پینا پڑے گا،یا ان کے ساتھ نماز جنازہ پڑھنا پڑھے گا تو جائز نہیں.کیونکہ حدیث شریف میں إِیَّاکُمْ وَإِ یَّاھُمْ لَا یُضِلُّوْنَکُمْ وَلَا یَفْتِنُوْنَکُمْ۔اپنے کو اُن سے دُور رکھو اور اُنھیں اپنے سے دور کرو کہیں وہ تمھیں گمراہ نہ کر دیں کہیں وہ تمھیں فتنہ میں نہ ڈال دیں ( حوالہ بہار شریعت ج ۱ ح ۱ص۱۸۹ دعوت اسلامی) حدیث صحیح میں ارشاد ہوتاہے : اباھریرۃ یقول: قال رسولﷲ صلیﷲ تعالٰی علیہ وسلم یکون فی اٰخرالزمان دجالون کذابون یاتونکم من الاحادیث بمالم تسمعوا انتم واٰباؤکم ایاکم وایاھم لایضلونکم و لایفتنونکم ۳؎۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایاکہ آخری زمانہ میں (ایک گروہ) فریب دینے والوں اور جھوٹ بولنے والوں کا ہوگا وہ تمھارے سامنے ایسی باتیں لائیں گے جن کو نہ تم نے کبھی سناہوگا نہ تمھارے باپ دادا نے تو ایسے لوگوں سے بچو اور انھیں اپنے قریب نہ آنے دو تاکہ وہ تمھیں گمراہ نہ کریں اور فتنہ میں نہ ڈالیں (حوالہ فتاوی رضویہ) ہاں اگر اس بات پر امید ہو کہ مذکورہ بالا باتین نہ پائی جائیں گی اور صرف اپنے کام سے مطلب رہے گا تو کرائے پر دکان لے سکتے ہیں کہ جائز ہےحاصل کلام یہ ہے کہ اگر وہ شخص جانتا ہے کہ کرائیے پر مکان لینے کے بعد ناجائز وحرام یا شریعت کے خلاف کوئی کام کرنی پڑے گی کرائیے پر مکان لینے کے بعد تو لینا جائز نہیں ورنہ جائز ہے
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
از قلم فقیر محمد اشفاق عطاری نیپال
It is handed across the table from participant to participant, counterclockwise, each time a participant hand wins.This encourages each participant to take an energetic half in dealing the sport. Before playing cards are dealt 메리트카지노 from the shoe, everyone places their bet on the facet they think will win . The participant with the shoe then offers four playing cards alternately. Two are designated participant playing cards; two are designated banker playing cards. The croupier announces the entire of every hand and, if the rules require, will call for a potential third card for either facet . The profitable facet is introduced, dropping bets are collected and profitable bets are paid even money.
جواب دیںحذف کریں