Headlines
Loading...
جس بکری کے چھوٹے بچے ہو تو کیا اس کا عقیقہ کرنا کیسا ہے

جس بکری کے چھوٹے بچے ہو تو کیا اس کا عقیقہ کرنا کیسا ہے



السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ 

علماء کرام کی بارگاہ عالیہ میں عرض ہے کہ اک بکری جکسی عمر تقریبا دو سال کی ہے اور اسکے دو بچے بھی ہیں بچوں کی عمر ۷ ماہ ہے تو کیا اس بکری کا عقیقہ ہو سکتا ہے جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی حوالہ کے ساتھ 

سائل منور رضا قادری پرسپو ر گونڈہ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

جی وہ بکری عقیقہ کے لئے کافی کیونکہ عقیقہ کے جانور کا وہی حکم ہے جو قربانی کے جانور کا ہے جیساکہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں عقیقہ کا جانور انہیں شرائط کے ساتھ ہونا چاہئےجیساقربانی کے لئے ہوتاہے (بہار شریعت ح ۱۵ص ۳۵۷)اور قربانی کے لئے بکری کی عمر ایک سال ہے اسی میں ہے قربانی کے جانور کی یہ عمر ہونی چاہیئے اونٹ ۵سال گائے ۲سال کی بکری ایک سال کی اس سے کم عمر ہو تو قربانی جائز نہیں زیادہ ہو تو جائز بلکہ افضل ہے (۳۴۰) اور مذکور فی السوال بکری چونکہ دو سال کی ہے اور بچہ جن بھی چکی ہے بلکہ اگر حمل سے ہوتی تب بھی اسکا عقیقہ درست ہوتا جیساکہ سرکار صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں گابھن جانور کی بھی قربانی ہو سکتی ہےمگر گابھن ہونا معلوم ہے تو احتراز اولی ہےاور اگر صرف پندرہ بیس روز کی گابھن ہےتو اس میں کسی قسم کا مضائقہ نہیں (فتاویٰ امجدیہ ۳ص۳۲۸) لہذا اسکا عقیقہ درست ہے 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ محمد مزمل حسین نوری مصباحی کشن گنج بہار 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ