لاش کا پوسٹ مارٹم کرنا کیسا ہے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پوسٹ مارٹم کرنا کیسا ہے تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا
سائل صلاح الدین شیخ انڈیا ضلع. بیربھوم
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوھاب
خدانخواستہ کوئی مومن کسی حادثے میں انتقال کر جائے اور اس کی لاش پرشاسن کے قبضے میں پہنچ جائے اس کو بچانے کے لیے کافی کوششوں کے باوجودپولس پوسٹ مارٹم کرادےتو یہ مجبوری ہے اس پر شرعی مواخذہ نہیں ہوگاالبتہ پوسٹ مارٹم خود کروانا اس نیت سے کہ کلیم حاصل ہوگا یاگورمنٹ کی طرف سےکچھ روپیہ وغیرہ حاصل ہوگا تو یہ ناجائزہےکیوں کہ اس میں تکریم انسانی کے خلاف عمل ہے جب کہ انسان مخلوقات میں سب سے افضل و اکرم ہےاللہ تعالی قران حکیم میں ارشاد فرماتاہےولقدکرمنابنی آدم وحملنٰھم فی البروالبحرورزقنھم من الطیبت وفضلنھم علی کثیرممن خلقناتفضیلایعنی اور بے شک ہم نے اولاد آدم کو عزت دی اور ان کو خوشکی تری میں سوار کیا اور ان کو ستھری چیزیں روزی دی اور انہیں بہت سی مخلوقات پر فضیلت دی پارہ ١٥ سورہ بنی اسراٸیل آیت١٧پوس مارٹم میں میت کے جسم کو تکلیف دینا اور اسے ایذا پہنچانا ہے اور اگر میت مسلم کی ہو تو یہ ایذائے مسلم کی وجہ سے حرام گناہ ہےدوسری جگہ ارشاد فرماتا ہےالذین یٶذون المٶمنین والمٶمنت بغیرمااکتسبوافقداحتملوابھتاواثمامبینایعنی جو لوگ مسلمان مردوں اور عورتوں کو ناحق تکلیف پہنچاتے ہیں انہوں نے بہتان اور واضح گناہ کا بوجھ اٹھایاپارہ ٢٢ س احزاب ٣٣ آیت ٥٨حدیث شریف میں ہےمن اذی مسلمافقداذانی ومن اذانی فقداذی اللہ جس نے کسی مسلمان کو تکلیف پہنچائی اس نے مجھ (نبی) کو تکلیف پہنچائی اور جس نے مجھ کو تکلیف ہو جائے اس نے اللہ کو ناراض کیا( کنزالاعمال جلد٦صفحہ١٠) ماخوذ فتاوی مرکزتربیت افتا۶ جلد٢ صفحہ٤٨٧ اور ایک حدیث شریف میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنھا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے میت کے سر میں کنگھی کرنے کے متعلق سوال کیا گیاآپ نےمنع فرمایا اور فرمایا کیوں اپنی میت کو ایذا پہنچاتے ہوفتاوی رضویہ فکر کرنے کی بات ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میت کے سر میں کنگھی کرنے کو منع فرمایا کیونکہ اس کو تکلیف ہوتی ہے تو پھر میت کے جسم کو چیر پھاڑ کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ