Headlines
Loading...
جو بکرا بھانگ وغیرہ کھاتا ہو اسکا گوشت کھانا کیسا ہے

جو بکرا بھانگ وغیرہ کھاتا ہو اسکا گوشت کھانا کیسا ہے



السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

مفتیان کرام سے گزارش ہے کہ ایک بکرا بھنگ کھاتا ہے کیا اس کا گوشت کھانا کیسا ہے جائز ہے یا نا جائز بحوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ؟؟؟جزاک اللہ خیرا کثیرا

سائل صلاح الدین شیخ قادری میر گنج

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب

جائز ہے لیکن جانور کو کئی دن تک باندھ رکھیں تاکہ اس کے گوشت سے بدبو دفع ہو جائے ورنہ اس کا گوشت کھانا مکروہ وممنوع ہے بہار شریعت میں عالمگیری وردالمحتار کے حوالے سے ہے بعض گائیں بکریاں غلیظ کھانے لگتی ہیں ان کو جَلّالہ کہتے ہیں اس کے بدن اور گوشت وغیرہ میں بدبو پیدا ہو جاتی ہے اس کو کئی دن تک باندھ رکھیں کہ نجاست نہ کھانے پائے جب بدبو جاتی رہے ذبح کر کے کھائیں اسی طرح جو مرغی غلیظ کھانے کی عادی ہو اوسے چند روز بند رکھیں جب اثر جاتا رہے ذبح کر کے کھائیں جو مرغیاں چھوٹی پھرتی ہیں ان کو بندکرنا ضروری نہیں جبکہ غلیظ کھانے کی عادی نہ ہوں اور ان میں بدبو نہ ہو ہاں بہتر یہ ہے کہ ان کو بھی بند رکھ کر ذبح کریں (بہار شریعت حصہ 15حلال وحرام جانوروں کا بیان/ مسئلہ 10) اور اسی میں ہے بکرا جو خصی نہیں ہوتا وہ اکثر پیشاب پینے کا عادی ہوتا ہے اور اوس میں ایسی سخت بدبو پیدا ہو جاتی ہے کہ جس راستہ سے گزرتا ہے وہ راستہ کچھ دیر کے لیے بدبودار ہو جاتا ہے اس کا بھی حکم وہی ہے جو جلالہ کا ہے کہ اگر اس کے گوشت سے بدبو دفع ہوگئی تو کھا سکتے ہیں ورنہ مکروہ و ممنوع(ایضًا مسئلہ 11) 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 


کتبہ  فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۵ ربیع الاوّل ۱٤٤٢ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ