Headlines
Loading...
طلاق کے بعد بیوی کو اپنے ساتھ رکھنا کیسا ہے

طلاق کے بعد بیوی کو اپنے ساتھ رکھنا کیسا ہے



السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ 


کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ زید نے اپنی بیوی کو ایک ہی وقت میں تین طلاق تحریری شکل میں دی کچھ دن گزرنے کے بعد قانونی کارواٸی کی اور زبر دستی پھر اس طلاق شدہ لڑکی کو بغیر شرعی فیصلے کے واپس کر دیا اب لڑکی اور لڑکا بھی راضی ہیں اس پر شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے اور جو لوگ مل کر ایسا کریں ان پر تعزیر کیا ہے اور ان پر حکم کیا ہے رہنماٸی فرماٸیں 

المستفتی محمد یوسف الھنـــد 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ 


الجواب بعون الملک الوھاب


صورت مستفسرہ میں زید کی بیوی پر طلاق مغلظہ واقع ہو گئی اب وہ زید پر حرام ہوگئی اور اس کے لئے اجنبیہ بن گئی لہذا دونوں ایک دوسرے سے الگ رہیں میاں بیوی کے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں اگر یہ ایسا نہ کریں تو سب مسلمان ان کا بائکاٹ کریں،ورنہ سخت گنہگار ہوں گے جن لوگوں نے مل کر ایسا کیا سب پر اعلانیہ توبہ لازم ہے اب اگر زید اس کو پھر چاہتا ہے تو عورت عدت گزارنے کے بعد پہلے کسی دوسرے سے نکاح صحیح کے بعدہمبستری کرے اور پھر طلاق حاصل کرے یا شوہر ثانی مرجائے پھر دوبارہ عدت گزارنے کے بعد عقد کر سکتی ہے اگر شوہر ثانی نے بغیر مجامعت کئے ہوئےہوئےطلاق دے دی تو شوہر اول کے ساتھ نکاح جائز نہیں ہوسکتا (کما قال اللہ تعالیٰ فان طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتٰی تنکح زوجا غیرہ ) یعنی اگر اسے (تیسری) طلاق بھی دیدی تو وہ اس کے لیے حلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند کے پاس نہ رہ لے یعنی (دوسرا خاوند عمل زوجیت بھی کر لے) (کنزالایمان سورۃ البقرہ آیت ۲۳۰) (ایسا ہی فتاویٰ فیض الرسول جلد دوم صفحہ ۱۱۷ میں ہے ) اور جن لوگوں نے مل کر زید کو اور اس کی بیوی کو گناہ کرنے میں مدد کی ان سب پر توبہ لازم ہے کما قال اللہ تعالیٰ {وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ} اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو (کنز الایمان سورۃالمائدہ آیت ۲) 


واللہ اعلم باالصواب 


کتبہ فقیر محــــمد معصــوم رضا نوریؔ عفی عنہ یکم ربیع النور شریف ۱٤٤٢ ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ