Headlines
Loading...
کیا ویڈیو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے

کیا ویڈیو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے



 السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

علماے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ھے اگر کوئی شخص با وضو کے ساتھ ایسی ویڈیو دیکھے جو دین کے تعلق سے نا ہو یا پھیر کوئ دوسری ویڈیو دیکھےپھیر وہی وضو سے نماز پڑھیں تو کیا نماز ہوگی یا نہیں براے کرم جواب دیں عین نوازش ہوگی 

المستفتی شفیع اللہ امجدی کرناٹک 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوھاب 


صورت مسٶلہ میں وضوبھی سلامت رہےگااوراسی وضوسےنمازبھی ہوجاۓہاں اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم پکچروغیرہ دیکھنا ناجائز و حرام ہے گناہ ہے اورکسی بھی گناہ کےسرزدہرکے بعد وضو کرنا مستحب ہے جیسا کہ علامہ حسن بن عمار الشرنبلالی رحمۃ اللہ تعالی علیہ تحریرفرماتے ہیں(الوضو۶مندوب)بعدکل خطیٸةیعنی وضو کرنا مستحب ہے ہر قسم کے گناہ کرنے کے بعدنورالاریضاح صفحہ٣٢(اقسام وضو۶)


واللہ اعلم باالصواب 


کتبـــــــــــــــــــــــــــہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ