جانور گابھن کرنے کی اجرت لینا کیساہے؟؟
اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام ومفتیان عظام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ جو شخص انڈو بکرا رکھتا ہے اس سے بکری کو بکراتا ہے اور اسکا اجرت لیتا ہے تو اسکا اجرت لیناجاٸز ہے؟
الســـاٸل محمد عثمان قادری
وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ
الجـــــوابــــــــــــ: بعون الملک الوہاب
گائے بھینس اور بکری وغیرہ کے جفتی (گابھن) کرانے کی اجرت لینا ناجائز ہے اسی طرح نر جانور کو جفتی کرنے کے لئے اجرت پر دینا بھی ناجائز ہے حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ بکرا کے جفتی کرنے کا پیسہ لینا جائز نہیں (جیساکہ ہدایہ جلد 3 صفحہ 287/ میں ہے لا یجوز اخذ اجرۃ عسب التیس و ھو ان یواجر فحلا لینزو علی اناث ((فتاویٰ فیض الرسول جلد 2 صفحہ 419/ شبیر برادرز لاہور)) (( اور ایسا ہی بہار شریعت، حصہ 14 جائز و ناجائز اجارے کے بیان میں ہے))
والله تعالیٰ اعلم الصواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ محمــــــــد معصــــوم رضـــا نـــوری عـــفی عـــنہ مقام منــــگلور کــــرناٹــــک انــــڈیا
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ