Headlines
Loading...
کیا  بچہ پیدا ہونے سے گھر ناپاک ہوجاتاہے

کیا بچہ پیدا ہونے سے گھر ناپاک ہوجاتاہے



السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

علماء کرام کی بارگامیں ایک سوال ہےکہ جس گھر میں بچہ پیدا ہوتاہے تو وہ گھر ناپاک ہوجاتاہے کیا؟ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی حضرت

المستفتی کمال اختر

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمت وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 

جس گھر میں بچہ پیدا ہوتا ہے وہ پوراگھر ناپاک نہیں ہوتا ہےبلکہ جس کپڑایا جگہ پر نجاست لگے صرف وہی ناپاک و نجس ہوگا اسی چیز کو ناپاکی کا حکم دیں گے جیسا کہ حدیث پاک میں ہے صحیح بخاری ومسلم میں اسمابنت ابوبکر رضی اللہ تعالٰی عنہا سے مروی ہے کہ ایک عورت نے عرض کی یا رسول اللہ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم)ہم میں سے جب کسی کے کپڑے کو حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے؟ فرمایا جب تم میں کسی کا کپڑا حیض کے خون سے آلودہ ہوجائے تو اسے کھرچے پھر پانی سے دھوئے تب اس میں نماز پڑھے(بحوالہ بخاری شریف کتاب الحیض، باب غسل دم الحیض الحدیث :307ج1ص125)پتا چلا جس کپڑے پرنجاست لگے صرف وہی ناپاک ہوگا اور اسی کوناپاکی کاحکم دیں گے دوسری جگہ یا کسی سامان وغیرہ کو بغیر تحقیق کے ناپاکی کا حکم نہیں دیں گے اب جس گھر میں بچہ پیدا ہوا اور کسی خاص جگہ پرخون یا دوسری گندی کہیں لگی ہوتو صرف اسی جگہ کوناپاکی کاحکم دیں گے باقی جگہ پاک ہے

واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ گدائے مخدوم ورضا ابوضیاغلام رسول مہرسعدی کٹیہاری خلیفہ حضور شیخ الاسلام حضور قائد ملت ومفتی انوار الحق مصطفوی لیچی باغ قلعہ بریلی شریف خلیفہ حضور مفتی اعظم ھندرضی اللہ عنہ (مقیم بلگام کرناٹک انڈیا) 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ