Headlines
Loading...
کیا سالی سے زنا کرنے سے بیوی حرام ہو جاتی ہے

کیا سالی سے زنا کرنے سے بیوی حرام ہو جاتی ہے

 السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسٔلہ ذیل کے میں کہ بکر اپنی زوجہ کی سگی بہن سے زنا کیا قصداً تو اس صورت میں کیا بکر کی عورت حلال ہے یا حرام ہو گئ سوال کا جواب دے کر شکریہ کا موقع دے 

سائل محمد رمضان احمد لکھنؤ شہر یوپی انڈیا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

زوجہ کی سگی بہن سے زنا کرنے کی وجہ سے عورت حرام نہیں ہوتی ہے نا ہی نکاح ٹوٹتا ہےجیساکہ اعلحضرت امام احمد رضاخان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں ۔کہ سالی سے زنا عورت کو حرام نہیں کرتا ۔(فتاوی رضویہ جلد پنجم صفحہ ۱٦٨) لیکن بکر اور اس کی سالی زنا کے سبب سخت گنہگار ہوئے اگر حکومت اسلامیہ ہوتی تو ان دونوں کو بہت کڑی سزا دی جاتی ۔ موجود ہ صورت میں حکم یہ ہے کہ ان دونوں کو علانیہ توبہ واستغفار کرایا جائے  ان سے نماز کی پابندی کا عہد لیا جائے ان کو قرآن خوانی ومیلاد شریف کرنے غرباء ومساکین کو کھانا کھلانے اور مسجد میں چٹائی دینے اور نل لگوانے کی تلقین کی جائے کہ نیکیاں قبول توبہ میں معاون ہوتی ہیں خدائے تعالی کا ارشاد ہے۔ وَمَن تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ مَتَابًا(پ ۱۹ رکوع ٤)کوئی مالی جرمانہ ان پر نہیں لگایا جاسکتا ۔لان التعزیر بالمال منسوخ والعمل علی المنسوخ حرام البتہ پنچ انہیں کچھ جسمانی سزادے سکتا ہے(بحوالہ فتاوی فقیہ ملت جلد دوم صفحہ ۱۰۲/ شبیر برادرز لاہور ) 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ فقیر محمـد مـــعــصوم رضـــا نوریؔ عفی عنہ۳ ربیع الثانی ٢٤٤١؁ھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ