Headlines
Loading...


 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

حضرت حکیم لقمان کون تھے اور ان کی تاریخ کن پیغمبر کے زمانے میں تھے حضرت جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں ۔۔۔۔۔

المستفتی محمد فیضان رضا قادری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
 

حضرت لقمان حکیم رضی اللہ تعالی عنہ اللہ کے محبوب بندے ولی کامل تھےاور آپ نے کئی انبیاء کرام کا زمانہ پایاجیسا کہ علامہ شیخ اسماعیل حقی رحمۃ اللہ تعالی فرماتے ہیں حضرت لقمان باعور بن باحور بن تاریخ یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد گرامی جو بعض علماء کے نزدیک آزر نام تھے لیکن اہل اسلام کے نزدیک آزر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے چچا تھے جناب لقمان انہی کی اولاد میں سے ہیں@@@ حضرت لقمان حکیم نے ہزار برس زندگی بسر فرمائی یہاں تک کہ حضرت داؤد علیہ السلام کا زمانہ پایا اور ان سے علوم دینیہ کا استفادہ کیا اور داؤد علیہ السلام کی بعثت سے پہلے شرعی فتاوی کے مفتی تھے لیکن داؤد علیہ السلام کی بعثت کے بعد آپ نے فتوی نویسی کا عہدہ چھوڑ کر فرمایا اب میرے فتاوی کی ضرورت نہیں جہور کے نزدیک حضرت لقمان طب اور حقیقی علم و حکمت کے حکیم تھے آپ بنی اسرائیل میں نہایت نیک انسان مشہور تھے خلق خدا کو وعظ و نصیحت اور حکمت بھری باتیں سناتے تھے لیکن یہ معلوم نہیں کہ وہ بنی اسرائیل کے کس قبیلے سے تعلق رکھتے تھے بہرحال وہ نبی اور پیغمبر نہیں تھے البتہ ایک ہزار انبیاء علیہم السلام سے علمی استفادہ کیا اور یہ ہزار انبیاء علیہ السلام نے ان سے علمی فوائد حاصل کیےمزید استفادہ کےلیۓ تفسیر روح البیان جلد ١١ تفسیر لقمٰن دیکھیں 

واللہ اعلم باالصواب 


کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارالعلوم محمدیہ میر گنج بریلی شریف یوپی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ