Headlines
Loading...
کیا زندگی میں ایک بار قرآن کا ترجمہ پڑھنا ضروری ہے

کیا زندگی میں ایک بار قرآن کا ترجمہ پڑھنا ضروری ہے

اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ  

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل میں کہ کیا انسان کو قرآن مجید کا ترجمہ زندگی میں ایک بار پڑھنا ضروری ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

المستفتی عبد اللہ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 

زندگی میں قرآن کا ترجمہ پڑھنا، ضروری نہیں ہے بلکہ بہتر ہے اور پڑھنا بھی چاہیے کیونکہ صرف عربی عبارت پڑھ کر انسان قرآن کے معنی و مفہوم سے ناواقف رہتا ہے ۔البتہ قرآن کی ایک آیت کا حفظ کرنا ہر مسلمان مکلّف پر (ضروری) فرض عین ہےجیسا کہ بہار شریعت میں بحوالہ در مختار ہےایک آیت کا حفظ کرنا ہر مسلمان مکلّف پر فرض عین ہے اور پورے قرآن مجید کا حفظ کرنا فرض کفایہ اور سورۂ فاتحہ اور ایک دوسری چھوٹی سورت یا اس کے مثل مثلاً تین چھوٹی آیتیں یا ایک بڑی آیت کا حفظ واجب عین ہے(بہار شریعت حصہ سوم قرآن مجید پڑھنے کا بیان مسئلہ 13) 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ فقیر محمـد مـــعــصوم رضـــا نوریؔ ٤ربیع الثانی ٢٤٤١؁ھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ