Headlines
Loading...
کیا میت والے گھر میں رات کو مہمان نہیں ٹھہر سکتے؟؟؟

کیا میت والے گھر میں رات کو مہمان نہیں ٹھہر سکتے؟؟؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں زید کھتا ھے جس کے یھاں میت ھوجائے اس کے یھاں رات میں کوئی مھما ن ٹھر نھیں سکتا ھم نے کھا کیوں توزید کھتا ھے کی روح دب جاتی ہے کیا زید کا کھنا صحیح ہے


ساٸل حافظ کلیم القادری بہراٸچ یوپی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 

زید کا قول سراسر غلط و کذب و حماقت پر محمول ہےمہمانوں کے رکنے یا نہ رکنے سے روح پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیوں کہ روح ایک ایسا جسم لطیف و چراغ کی روشنی کے مانند ہے کہ جس کو نہ دبایا جا سکتا ہے نہ اس کے اندر کوئی کمی بیشی کی جا سکتی ہےحضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں روح ایک عجیب ربانی امر ہے اکثر عقلیں اورافہام اس کو سمجھنے سے قاصر ہیں (احیإ العلوم جلد ٣ ص١٠(فارقیہ بک ڈپو دھلی)اب ظاہر سی بات ہے کہ جس کو سمجھا نہیں جا سکتا اس کو دبایاکیسے جا سکتا ہےلہذا زید اپنے قول باطل سے رجوع و توبہ کرےحدیث شریف میں ہےمن افتیٰ بغیرعلم فلعنتہ ملٸکةالسموٰت والارض جو بغیر علم کے مسئلہ گڑھے اس پر اللہ کی اور زمین و آسمان کے فرشتوں کی لعنت ہوتی ہیں

واللہ اعلم باالصواب 


کتبہ عبید اللہ رضوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف ٤ ربیع الاول 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ