ہمزاد کیسے کہتے ہیں اور اسکی حقیقت کیا ہے



 السلام علیکم ورحمة الله تعالیٰ وبركاته

بعدہ سلام علمائے کرام مفتیان عظام کی بارگاہ میں مودبانہ گزارش ہے کہ سوال.. ہمزاد کسے کہتے ہیں خلاصہ فرمادیں عین نوازش ہوگی 


المستفتی.. اکبر علی رضوی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

و علیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

ہمزاد کے تعلق سے مشكوۃ شريف ص ١٨ میں مسلم شریف کے حوالہ سے ایک حدیث ہے ما منكم من أحد الا وقدوا كل به قرينه من الجن وقرينه من الملائكة اس کی شرح مرقات میں ہےفقرينه من الملا ئكةبأمره بالخير واسمه الملهم وقرينه من الشيطان يامره بالشر اسمه وسواس یعنی ہر آدمی کے دو ساتھی بنائے گئے ہیں ایک جن سے ایک فرشتہ سے فرشتہ اچھی باتوں کا حکم دیتا ہے اور اس کا نام ملھم ہے اور شیطان بری باتوں کا حکم دیتا ہے اس کا نام وسواس  اشعتہ اللمعات میں اسی حدیث کی تفسیر میں ذکر ہے کہ در بعض روایت آمدہ آست کہ زائدہ نہ می شود آدمی رافرزندے مگر آں کہ زائیدہ میشود از جن مانند آں ووے را ہمزاد می گویند ( جلد اول ص ۸۷ ) آدمی کے بچہ پیدا ہوتے ہی اسی طرح ایک جن پیدا ہوتا ہے جس کو اس آدمی کا ہمزاد کہتے ہیں مرقات شرح مشکواة شريف میں ہے اسمه الوسواس وهو ولد يولد لا بليس حين يولد بنى آدم (جلد اول ص ١١٦ (بحوالہ فتاویٰ بحر العلوم جلد پنجم صفحہ ۲۵۵ تا ۲۵٦ کتاب الحضر والاباحۃ شبیر برادرز لاہور) 


کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوری 6 ربی الثانی 

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0