Headlines
Loading...
مجلس علم میں حاضر ہونا کتنی رکعت نماز پڑھنے سے بہتر ہے

مجلس علم میں حاضر ہونا کتنی رکعت نماز پڑھنے سے بہتر ہے



اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ 

سوال کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجلس علم میں حاضر ہونا کتنی رکعت نماز پڑھنے سے بہتر ہے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

المستفتی محمد شاکر رضوی جہان آباد یوپی الھنـــد

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


الجواب بعون الملک الوھاب


مجلس علم میں حاضر ہونا ہزار رکعت (نفل)نماز پڑھنے سے بہتر ہے جیسا کہ حضرت مولانا مجاہد حسین حبیبی احیاء العلوم کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں حضور اقدسﷺ نے ارشاد فرمایا مجلس علم میں حاضر ہونا ہزار رکعت نماز پڑھنے اور ہزار بیماروں کی عیادت کرنے اور ہزار جنازوں میں شرکت ہونے سے بہتر ہے کسی نے پوچھا اور تلاوت قرآن سے بھی؟ آپ نے فرمایا قرآن بغیر علم کے کب مفید ہے ( بحوالہ علم دین کی اہمیت صفحہ 28 ناشر جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 


کتبــہ محــــمد معصــوم رضا نوریؔ عفی عنہ۲ ربیع الثانی ۲٤٤١؁ھ

1 تبصرہ

  1. السلام علیکم۔
    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسٔلہ کے بارے میں کہ انجکشن کے ذریعے مرد کی منی عورت کے بچے دانی میں ڈال کر حمل ٹھہرانا کیسا ہے۔
    العارض۔۔۔۔محمد مجاہد حسین حبیبی الہا س نگر ممبئی

    جواب دیںحذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ