Headlines
Loading...
کیا ابو جہل حضور ﷺ کا چچا تھا

کیا ابو جہل حضور ﷺ کا چچا تھا

 


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 

کیا فرماتے ھیں علماۓ دین مسٸلا ذیل میں ابوجہل حضور اکرم ﷺ کے چچا تھا کیا یہ بات درست ھے ؟ حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرماٸیں مہربانی کرم نوازش ھوگی  


المستفتی : محمد اختر رضا قادری بہار ممبر آف گروپ 1️⃣یارسول اللہ ﷺ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب


عوام الناس میں غلط مشہورہے ابوجہل حضور ﷺ کا چچا نہیں تھا کیونکہ ابو جہل قبیلئہ بنی مخزوم کا تھا اور حضور نبئ کریم ﷺ بنو ہاشم سے تھے جیسا کہ شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ابو جہل حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا تھا یہ بالکل غلط بھی ہے اور مسلمانوں کے لئے اشتعال انگیز بھی ہے ابو جہل کا قبیلہ بنو مخزوم کا تھا اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بنی ہاشم سے تھے پھر ابو جہل حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا کیسے ہو سکتا ہے ابوجہل بہت سرکش فسادی کافر تھا کسی فسادی وسرکش بد نام آدمی کو اگر کسی شریف عزت دار آدمی کا چچا بتایا جائے اور رشتے میں وہ اس کا چچا نہ ہو تو یہ ایک طرح کی گالی ہوتی ہے(بحوالہ فتاویٰ شارح بخاری جلد اول صفحہ ٤۱۱){ مکتبہ دائرۃ البرکات گھوسی }

واللہ و رسولہ اعلم باالصواب 

کتبہ فقیر محمـد مـــعــصوم رضـــا نوریؔ عفی عنہ ۱۹ ربیع الثانی ۲٤٤١؁ ھجری

1 تبصرہ


  1. آپ نے پہلی لائن میں لکھا ہے کہ ابو جہل حضور صل اللہ علیہ وسلم کاچچا نہیں تھا (توجہ فرمائیں)

    جواب دیںحذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ