Headlines
Loading...
مقتدی نے التحیات نہیں پڑھی اور امام کھڑا ہو گیا تو کیا حکم ہے

مقتدی نے التحیات نہیں پڑھی اور امام کھڑا ہو گیا تو کیا حکم ہے

 


اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ امام اور مقتدی قعدہ اولیٰ میں بیٹھے ہوئے تھے امام تیسری رکعت کے لیے اٹھ گئے اور بعض مقتدیوں  نےپوری التحیات نہیں پڑھی تھی تو کیا مقتدی امام کے ساتھ تیسری رکعت کے لیے اٹھ جائیں یا التحیات پوری کر کے اٹھیں کیونکہ التحیات کا پڑھنا واجب ہے بینوا توجروا

المستفتی فرید احمد شیش گڑھ بریلی شریف یوپی بھارت

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بـعون الملک الوہاب

قاعدہ اولیٰ میں امام تشہد پڑھ کر کھڑا ہو گیا ہے اور مقتدی نے نے ابھی التحیات پوری نہیں کی ہے تو مقتدی کو واجب ہے کہ التحیات پوری پڑھ کرکھڑا ہو (حوالہ بہار شریعت جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 77) 

 واللہ تعالی اعلم باالصواب 


کتبہ عطائے غازی محمد مبارک حسین رضوی بہرائچ شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ