Headlines
Loading...
حیض کے بعد بغیر غسل وطی کرنا کیسا ہے

حیض کے بعد بغیر غسل وطی کرنا کیسا ہے

 


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان کرام اس مسئلہ میں عورت کے حیض کے دن مکمل ہو جائيں تو کیا بغیر غسل اس سے وطی کر سکتے ہیں

 المستفتی محمد رضا الھنـــد 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

حیض کے دن اگرپورے ہوگئے ہیں تو عورت سے جماع کرناجائزہے اگرچہ ابھی تک غسل نہ کیاہوجیساکہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ پورےدس دن پر ختم ہواتوپاک ہوتےہی اس سے جماع جائز ہے اگرچہ اب تک غسل نہ کیاہو مگرمستحب یہ ہے کہ نہانے کے بعدجماع کرے ( بہار شریعت جلداول حصہ دوم صفحہ نمبر/٧٩حیض ونفاس کےمتعلق احکام مکتبہ۔فاروقیہ بکڈپو۔422/مٹیا محل جامع مسجد دہلی۔6) 

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ محمدالطاف حسین قادری عفی عنہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ