Headlines
Loading...
دوران نماز میں زخم سے خون نکلا تو کیا حکم ہے

دوران نماز میں زخم سے خون نکلا تو کیا حکم ہے



 السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئی شخص نماز پڑھ رہا تھا اس حال میں کہ اس کے پیر میں زخم تھا اور نماز پڑھنے کے بعد اس نےاس زخم پر خون دیکھا تو اسکی نماز ہوئی یا نہیں؟دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 

المستفتی محمد واحد علی الھنـــد 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

الجواب بعون الملک الوھاب

 وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ 


اس شخص کی نماز ہوگئی کیونکہ مطلقاً خون ناپاک نہیں ہے بلکہ جوبہتا خون ہے وہ ناپاک ہے اور زخم میں صرف خون دیکھنے سے نماز نہیں ٹوٹے گی، اس لیے زخم سے اگر خون بہتا تو وہ خون ناپاک ہوتا اور اس سے وضوٹوٹ جاتا اور جوخون زخم سے بہا نہیں وہ پاک ہے سرکار اعلیٰ حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خان بریلوی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جوخون زخم سے بہا نہ ہو پاک ہے (بحوالہ فتاوی رضویہ مخرجہ ج1 ص280)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ ابو ضیاء غلام رسول مہرسعدی کٹیہاری ٤جمادی الاولی 1442ھ بمطابق 20دسمبر2020بروزاتوار(مقیم بلگام کرناٹک انڈیا) 8618303831

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ