Headlines
Loading...
نقش نعلین پاک والی ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے

نقش نعلین پاک والی ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے

 


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام و علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ نقش نعلین پاک والی ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا کیسا اور ٹوپی سجدہ کرتے وقت زید کے پاؤن میں لگ رہی ہوتی ہے نعلین پاک والی ٹوپی پہن کر نماز ادا کرنا کیسا ہے رہنمائی فرمائیں 

المستفتی جمن رضا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎


الجواب بعون الملک الوہاب

 

نہیں لگاناچاہیۓ کیوں کہ امکان بے ادبی ہے اور یہ آپکے سوال سے عیاں بھی ہے فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ اسی طریقےکےسوال کے جواب میں فتاویٰ فیض الرسول ج٢ ص٦٢٤پر تحریر فرماتےہیں ایسی ٹوپی ورومال کہ جس پر اسم جلالت چھپایاکڑھاہواہو انہیں استعمال کرنا سخت منع ہے کہ غفلت میں اس کےساتھ بیت الخلإوغیرہ میں بھی چلاجاۓجس سے اسم جلالت کی کی سخت بےادبی ہے اور یہ اکثر دیکھنے میں آتاہے کہ نقش نعلین میں اسما۶الہی ونبی وصحابہ وبزگان دین وغیرھم منقش ہوتے ہیں 


واللہ اعلم باالصواب 


کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ