Headlines
Loading...
کیا پلاٹ بیچ کر  کمیشن لے سکتے ہیں

کیا پلاٹ بیچ کر کمیشن لے سکتے ہیں

 


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان دین اس مسئلہ کے بارے میں سوال عرض یہ ہے کوئی انسان پلاٹ خریدنا چاہتا ہے لیکن اس کے پاس پیسے کم ہیں کوئی دوسرا انسان اسے کہتا ہے کہ یہ پیسے مجھے دے دو اور مجھ سے کمیشن لے لو۔ تم نے پلاٹ بیچ کر بھی کمیشن ہی لینی ہےکیا اس طرح کرنا جائز ہو گا شرعی رہنمائی فرما دیجئے جزاک الله خیرا 

المستفتی ساجد رضا مدنی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

صورت مسٶلہ میں کمیشن یا رشوت لینا یا دینا دونوں ناجائز و حرام ہے جیسا کہ وہ شخص اگر خوشی سے کچھ رقم دے تو لے سکتے ہیں لیکن کمیشن یا رشوت سمجھ کر نہیں لیکن سوال سے صاف ظاہر ہے کہ وہ کمیشن دے رہا ہے اور اس کا کمیشن دینا رشوت میں شامل میں ہوگا جو کہ ناجائز و حرام ہے جیسا کہ حضور سیّد عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّاشِيَ وَالْمُرْتَشِيَ ترجمہ حضرت سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہماسےروایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے رشوت دینے والے اور لینے والے پر لعنت فرمائی ہے۔(ترمذی شریف جلد 3 صفحہ نمبر 66 حدیث:1342)اور سیدی سرکار اعلیٰحضــــــــرت امامِ اہل سنت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں رشوت لینا مطلقا حرام ہے کسی حالت میں جائزنہیں جو پرایا حق دبانے کے لئے دیا جائے رشوت ہے یوہیں جو اپنا کام بنانے کے لئے حاکم کو دیا جائے رشوت ہے (فتاویٰ رضویہ جلد 23 صفحہ نمبر 597) اورمقام پر لکھتے ہیں بیع تو اس میں(اسٹیشن پرسودا بیچنے والے)اور خریداروں میں ہوگی یہ (اسٹیشن پر سودا بیچنے کا ٹھیکہ لینے والا) ریل والوں کو روپیہ صرف اس بات کا دیتاہے کہ میں ہی بیچوں دوسرا نہ بیچنے پائے یہ شرعا خالص رشوت ہے (فتاویٰ رضویہ جلد 19 صفحہ نمبر 559) نوٹ مذکورہ بالا حوالہ سے بالکل ظاہر ہے کہ ایساکرنا ناجائز ہے


واللہ و رسولہ اعلم باالصواب


کتبـــــــــــــــــــــــــــہ العبـــد خاکســـار ناچیـــز محمـــد شفیـــق رضـــا رضـــوی خطیـــب و امـــام سنّـــی مسجـــد حضـــرت منصـــور شـــاہ رحمتـــ اللـــہ علیـــہ بـــس اسٹاپـــ کشـــن پـــور الھنـــد

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ