Headlines
Loading...


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل جو گیم چل رھا ھے Pubg یہ کھیلنا کیسا ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی 

المستفتی محمد آصف بیلہ بلوچستان

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوھاب 

پب جی pubg گیم کھیلنا ناجائز ہےحدیث شریف میں ہےنبی کریم ﷺارشاد فرماتے ہیں کل مایھلو بہ الرجل المسلم باطل الارمیة بقوس وتادیبہ فرسہ وملاعبتہ اھلہ جتنی اشیإ سے آدمی کھیل کرتا ہے سب کے سب باطل ہیں مگر کمان سےتیر چلانا گھوڑے کو ادب دینا اور بیوی کے ساتھ ملاعبت کرنا یہ تینوں کھیل جائز ہے(جامع الترمزی جلد١ ص١٩٧) مجلس برکات ثابت ہوا یہ پبجی یہ لوڈو یہ کریم بوٹ وغیرہم سب کے سب باطل ہیں اس تضیع اوقات بھی ہے میں تجربہ کیا ہے بہت سارےکامیاب اسٹوڈینٹس اس پبجی وغیرہ لگ کر بربادہورہےکیوں کہ جو وقت تعلیم میں صرف ہوتاتھا وہ سب اسی کھیل حاصل ہوگیادنیا و عقبیٰ دونوں برباد ہورہے ہیں ہاں خالی اوقات (یعنی نماز وغیرہ نہ چھوٹے)میں جسمانی ورزش کے لیۓ فٹ بال وغیرہ اسطریقےکے کھیل سکتے ہیں بشرطیکہ پیسہ بازی سے نظیف ہو 


واللہ اعلم باالصواب 


کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ