Headlines
Loading...
مسلمان کو جادو سیکھنا کیسا ہے؟

مسلمان کو جادو سیکھنا کیسا ہے؟



 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسلمانوں کو جادو سیکھنا کیسا ہےببرائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائے بہت ہی مہربانی ہوگی 

 المستفتی محمد معراج احمد قادری گلابپوری نیپال۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

مسلمانوں کو جادو سیکھنا جائز نہیں۔ شریعت میں سحر (جادو)کے معنی ہیں خفیہ طور پر کسی چیز کو خلافِ اصل ظاہر کرنا۔ (تفسیر نعیمی، ج۱/ ص۵۷۱) جادو کی ایک تعریف یہ بھی ہے کہ کسی شریر اور بدکار شخص کا مخصوص عمل کے ذریعے عام عادت کے خلاف کوئی کام کرنا جادو کہلاتا ہے حدیث شریف میں ہے لَیْسَ مِنَّا مَنْ تَطَیَّرَاَوْ تُطُیِّرَلَہ اَوْ مَنْ تَکَہَّنَ اَوْ تُکُہِّنَ لَہ اَوْ مَنْ سَحَرَ اَوْسُحِرَ لَہُ یعنی جس نے بد شگونی لی یا جس کے لئے بد شگونی لی گئی یا جس نے کہانت کی یا جس کے لئے کی گئی یا جادو کرنے اور کروانے والا ہم سے نہیں۔ (مسند بزار اول حدیث عمران بن حصین۹/ ۵۲، حدیث : ۳۵۷۸ بحوالہ وہ ہم میں سے نہیں ص ۳۵ ناشر مکتبہ المدینہ کراچی دعوت اسلامی)


۔واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب


از قلم فقیر محمد اشفاق عطاری خادم دارالافتاء سنی شرعی بورڈ آف نیپال ۱۴۴۲ ہجری ،، ۰۸ دسمبر ۲۰۲۰ عیسوی بروز بدھ۔

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ