Headlines
Loading...
جانور ذبح کرتے وقت دل میں صرف نیّت کرنا کیسا ہے

جانور ذبح کرتے وقت دل میں صرف نیّت کرنا کیسا ہے



السلام علیکم و رحمتہ اللہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص جانور ذبح کرتے وقت جان بوجھ کر تکبیر زبان سے ادا نہیں کرتا صرف دل میں نیّت کرتا ہے تو جانور حلال ہوگا یہ نہیں

محمد عرفان فیضان ناگور شریف راجستھان

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 

جانور حرام ہے حلال نہیں کیوں کہ صدرالشریعہ علیہ الرحمہ نے تحریرکیاہے کہ جانور کا ذبح کرتے وقت قصدا بسم اللہ نہ کہنا جانور کو حرام کردیتاہے کہنا ذبان سے ہوتاہے دل سے نہیں ہاں اگر سہوہوگیا یعنی بسم اللہ پڑھنا بھول گیا تو اس صورت میں جانور حلال ہے(بہارشریعت حصہ ١٥ ص٣١٦(مکتبہ مدینہ دھل) اس لیے ذابح کا کہنا ہے کہ میں نیت کرتا ہوں زبان سے نہیں کہتا ہوں یہ قول لاٸق اعتبار نہیں


واللہ اعلم باالصواب 


کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ