Headlines
Loading...
عقیقے کے گوشت پر فاتحہ دلانا کیسا ہے

عقیقے کے گوشت پر فاتحہ دلانا کیسا ہے




اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کی قربانی اور عقیقہ کے گوشت پر فاتحہ دینا کیسا ہے حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

سائل محمد شہریار رضا قادری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

قربانی اور عقیقہ کے گوشت پر فاتحہ دینا جائز ہے حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ہر پاک اور حلال چیز پر فاتحہ دینا جائز ہے، شرع مطہر نے اس کے لئے کسی معین چیز کی تخصیص نہیں فرمائ لہزا قربانی کے گوشت پر فاتحہ دینا جائز و مستحسن ہے کہ اس سے قربانی کرنے والے کی طرف سے قربت تو ادا ہوگئ ساتھ ہی اس کا ثواب اموات مسلمین کو بھی بوجہ فاتحہ پہنچ گیا ( فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد دوم ص ۳۲۲ مطبوعہ فقیہ ملت اکڈیمی اوجھا گنج بستی ) 

واللہ اعلم بالصواب 

کتبــــہ فقیر محمد محبوب عالم امجــدی مقام آزاد نگر نچلول ضلع مہراجگنج یوپی الہند 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ