Headlines
Loading...


 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین اس مسئلے میں عورتوں کا تقریر کرنا کیسا ہے ما حوالہ جواب عنایت فرمائے مہربانی ہوگی 


المستفتی محمد منور رضا الھنـــد

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 


خواتین کا اتنی بلند آواز سے قرآن خوانی نعت خوانی یا عالمہ کا تقریر کرنا جس کو غیر محرم سنیں خواہ وہ آواز لاؤڈ اسپیکر کے ہوں یا بنا لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے ناجائز وحرام ہے کیونکہ عورت کی آواز بھی عورت ہے اس لئے عورتوں کو اذان واقامت کنہا مکروہ تحریمی ہے اور جب اذان واقامت کہنا جائز نہیں تو ان کی بلند آواز سے قرآن خوانی ونعت خوانی اور تقریر کرنا جس کو مرد بھی سنتے ہوں کیوں کر جائز ہوگا ایسا کریگی تو وہ گناہ گار مستحق عذاب نار ہوگی ہاں اگر خالص خواتین کا سنی اجتماع ہو پردے کا معقول انتظام ہو اور ہارن ایسے ہوں جن کی آواز اس احاطے سے باہر نہ جاتی ہو کس کو صرف عورتیں ہی سنتی ہوں مردوں کو نہ سنائی دیتی ہو تو جائز ہے جیساکہ رد المحتار میں ہےاما النساء فیکرہ لھن الاذان وکذاالاقامۃ ہماری عن انس وابن عمر من کراھتھما لھن ولان مبنی حالھن علی الستر ورفع صوتھن حرام رد المحتار جلد دوم کتاب الصلوۃ باب الاذان ص ۴۸ مطبع زکریا اسی میں ہے کہ نغمۃ المراۃعورۃ (باب شروط الصلوۃ مطلب فی ستر العورۃ جلد ۲ ص ۷۸ رد المحتار میں ایک دوسری جگہ پر ہے ان صوت المراۃ عورۃ علی الراجح رد المحتار جلد ۹ کتاب الحظرواباحۃ فصل فی النظر والمس ص ۵۳۱ اور شہزادہ سرکار اعلی حضرت مفتی اعظم ہند قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں کہ عورت کی آواز بھی عورت ہے یہاں تک کہ اگر جماعت میں شامل ہو اور امام کو سہو ہوتو سبحان الله نہیں کہہ سکتی امام کو سہو سے یوں آگاہ کرے کہ پشت دات پر ہاتھ مارے جیساکہ سیدنا سرکار محبوب الہی قدس سرہ العزیز کے ملفوظات طیبات سیر الاولیاء شریف میں ہے کہ نماز میں تکبیر وقرات بآواز بلند نہیں کرسکتی پڑھ سکتی ہے( الفتاوی للمصطفویہ ص ۵۲۰ بحوالہ فتاوی مرکز تربیت افتا جلد 02 کتاب الحظرواباحۃ صفحہ نمبر ۳۴۶ /۳۴۷) 


واللہ و رسولہ اعلم بالصواب 


کتبـــــــــــــــــــــــــــہ العبـــد خاکســـار ناچیـــز محمـــد شفیـــق رضـــا رضـــوی خطیـــب و امـــام سنّـــی مسجـــد حضـــرت منصـــور شـــاہ رحمتـــ اللـــہ علیـــہ بـــس اسٹاپـــ کشـــن پـــور الھنـــد

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ