Headlines
Loading...
رات میں کنگھی کرنا اور شیشہ دیکھنا کیسا ہے

رات میں کنگھی کرنا اور شیشہ دیکھنا کیسا ہے



 السلام علیکم ورحمة الله وبركاته 


اسلامی معلومات گروپ کے با وقار قابل قدر وعلمائے کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں ایک سوال پیش خدمت ہے سوال یہ ہے کہ رات میں کنگھی کرنا اور شیشہ دیکھنا کیسا ہے کنگھی کر سکتے اور شیشہ دیکھ سکتے ہیں یا نہیں برائے کرم اس کا جواب تحریر فرما کر میرے علم میں اضافہ فرمائیں آپ کی بہت مہربانی ہوگی 


المستفتی دلشاد احمد سدھارتھ نگر یو پی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

صورت مسئولہ میں رات شیشہ دیکھنا جائز ہے اور رات کنگھی کرنا بھی بلاشبہ جائز ہے اس میں شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے حضور اعلی حضرت امام اہلسنت فاضل بریلوی عليه الرحمه تحریر فرماتے ہیں رات کو آئینہ دیکھنے کی کوئی ممانعت نہیں بعض عوام کا خیال ہے کہ اس سے منہ پر جھائیاں پڑتی ہیں اس کا بھی کوئی ثبوت نہ شرعاً ہے نہ طبعاً نہ تجربة ً اور عورت کہ اپنے شوہر کے سنگار کے واسطے آئینہ دیکھے ثواب عظیم کی مستحق ہے(فتاویٰ رضویہ جلد 23صفحہ 491مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)


 والله اعلم ورسوله اعلم باالصواب


كتبه عبده المذنب عفى عنه فقيرمحمد انعام الحق رضا قادرى

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ