Headlines
Loading...
مسلمان نے جانور ذبح اور کافر نے کھال اتاری تو اسکا کھانا کیساہے

مسلمان نے جانور ذبح اور کافر نے کھال اتاری تو اسکا کھانا کیساہے



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

آپ حضرات کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ مسلمان جانور ذبح کیا اور اس کی موجودگی میں کافر قصائ نے کھال اتاری اور بوٹی بنائ تو اس کا کھانا کیسا ہے


المستفتی ... مبارک حسین 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللھم ھدایۃ الحق والصواب 

صورت مسٶلہ میں جانور حلال ہےبشرطیکہ وہ گوشت مسلمان کی نظر سے اوجھل نہ ہواہوحضور صدرالشریعہ رحمةاللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں مسلمان نے جانور ذبح کر دیا اس کے بعد مشرک نے اس پرچھری پھیری تو جانور حرام نہ ہوا کہ زبح تو پہلے ہی ہوچکا ہے بہارشریعت حصہ١٥ ص٣١٦(مکتبہ مدینہ دھلی)خلاصہ مسلمان کے ذبح کرنے کے بعد مسلمان کےسامنے خواہ کوئی بھی کافر و مشرک اس کی کھال اتاردے یا کوئی بوٹی بنا دے جانور حلال ہی رہے گا


واللہ اعلم الصواب  

کتبہ عبیداللہ رضوی بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ