Headlines
Loading...
امام تین سجدے کر لئے تو نماز کا کیا حکم ہے

امام تین سجدے کر لئے تو نماز کا کیا حکم ہے



اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ 

علماء کرام مفتیانِ عظام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ امام نے تین سجدے کرلئے کیا نماز ہوگی یا دوبارہ پڑھنی ہو گی بحوالہ جواب دیں

ناظر حسین رضوی امروہہ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎


الجواب بعون الملک الوھاب


(صورت مسٶلہ میں اگر سلام پھیرنےسےپہلےیاد آگیاکہ تین سجدےکیۓ ہیں توسجدہ سہو کرلے ورنہ سلام کےبعد یاد آیا تونماز کا اعادہ کرے ) بہارشریعت صفحہ ٥١٣مسئلہ ۳۵ ہر رکعت میں دو بار سجدہ فرض ہےبہارشریعت صفحہ ٥٢٠ مسئلہ ۶۱: ایک رکعت میں تین سجدے کیے یا دو رکوع یا قعدۂ اولیٰ بھول گیا تو سجدۂ سہو کرے۔ (3) (درمختار)مومن کی نماز صفحہ ٧٠ ) میں ہے کہ کسی نےدوکےبجاۓتین سجدےکیۓ اگرسلام پھیرنےسےپہلےیاد آجاۓتوسجدہ سہو کرےکیونکہ واجب ترک ہوا فرض ادا ہوگیا سجدہ سہولت لازم ہے فتاوی رضویہ جلد٣ صفحہ ٦٤٦ )اور اگر سلام پھیرنےکےبعد یاد آیاتو نماز اعادہ کرے (فتاوی رضویہ جلد ٣ صفحہ ٦٤٦)ماخوذ بہار شریعت جلد ١ حصہ ٣ صفحہ ٥١٣ تا ٥٢٠) 


واللہ اعلم باالصواب 


کتبہ محمد راحت رضانیپالی 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ