Headlines
Loading...
ہندوستان میں رہنے والا کا کافر حربی ہے یا ذمی

ہندوستان میں رہنے والا کا کافر حربی ہے یا ذمی



 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین اس مسںٔلہ میں ہندوستان میں رہنے والا کا کافر حربی ہے یا ذمی رہنماٸ فرماٸیں؟ جزاك اللهُ


ساٸل فقیر محمد یوسف عطا قادری رضوی، 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملك الوھاب 

ہندوستان کے کفار حربی ہیں اس لیے کہ کفار کی تین قسمیں ہیں(۱) ذمی (۲) مستامن (۳) حربی (۱) ذمی اس کافر کو کہتے ہیں جس کے جان و مال کی حفاظت کا بادشاہ اسلام نے جزیہ کے بدلے ذمہ لیا ہو۔(۲) مستامن۔اس کافر کو کہتے ہیں جسے بادشاہ اسلام نے امان دی ہو (۳) اور ہندوستان کے کافروں کے لیے نہ بادشاہ اسلام کا ذمہ ہے اور نہ امان اس لیے وہ حربی ہیں جیسا کہ رئیس الفقہا ملا جیون رحمۃاللہ علیہ نے حضرت عالمگیر شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر علیہ الرحمہ کے زمانے کے کافروں کے بارے میں لکھاان ھم الا حربی وما یعقلھا الا العالمون تفسیرات احمدیہ ص۰۰۳ اور جب زمانۂ عالمگیر کے زماکے کے کفار حربی ہیں تو اس زمانے کے کفار بدرجہ اولی حربی ہیں(فتاویٰ فیض الرسول جلد اول صفحہ ۵۰۱ مطبوعہ شبیر برادرز لاہور) 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۲۱ جمادی الاول ۲٤٤١؁ ھجری ٦ جنوری ۱۲۰۲؁ عیسوی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ