Headlines
Loading...
کیا جھوٹے امام کے پیچھے نماز نہیں ہوتی؟؟

کیا جھوٹے امام کے پیچھے نماز نہیں ہوتی؟؟



اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

ایک امام جھوٹ بولتا ھے کہ میں مفتی کا کورس کرنے جا رہا ھوں، لیکن وہ کورس نہ کرنے کی بجاٸے کسی دوسری جگہ پر جاکر امامت کرتا ھے۔ اس کیلٸے شریعت کا کیا حکم ھے ؟ اس کے پیچھے نماز ھوگی یا نہیں۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماٸیں

محمد ناصر رضا لونی این سی آر ممبر آف 2️⃣گروپ یارسول اللہ ﷺ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ

الجواب بعون الملک الوھاب

جھوٹ بولنا اشد حرام ہے جیسا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ قرآن مجید و فرقان حمید میں ارشاد فرماتا ہے لعنة اللہ علی الکذبین ترجمہ جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہو ( پارہ نمبر3 سورۂ آل عمران آیت نمبر 61) مذکورہ بالا آیت سے یہ بات معلوم ہوئی کہ جھوٹ بولنا بہت بڑا گناہ ہے لہذا اگر اس امام کے اندر یہ عیب واقعی میں پایا جاتا ہے تو پھر ایسا شخص فاسق معلن ہے اور فاسق معلن کو امام بنانا ناجائز وگناہ ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اور اگر پڑھ لی تو دہرانا واجب ہےجیسا کہ اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ ایسے امام کے بارے میں تحریر فرماتے ہیں کہ جب کہ وہ فاسق معلن ہو یعنی کہ اس کا فسق ظاہر ہو اور مشہور ہو تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے (بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف جلد ٢٩/صفحہ نمبر ٦٢٤)نوٹ لیکن بے وجہ امام کو پریشان کرنا یا جھوٹا الزام لگانا بھی بہت غلط ہے پہلے اسکی چھان بین کریں اگر وہ واقعی وہ یہ کہہ کر نکلا کہ میں کورس کے لئے جا رہا ہوں لیکن کسی وجہ یا مجبوری کی بنا پر وہ کورس نہیں کر سکا اور امامت کرنا شروع کر دیا جب بھی اس پر یہ حکم لاگو نہیں ہوگا 


واللہ و رسولہ اعلم باالصواب

کــتــبـہ العبـــد خاکســـار ناچیـــز محمـــد شفیـــق رضـــا رضـــوی خطیـــب و امـــام سنّـــی مسجـــد حضـــرت منصـــور شـــاہ رحمتـــ اللـــہ علیـــہ بـــس اسٹاپـــ کشـــن پـــور الھنـــد 

2 تبصرے

  1. جی کسی امام تقرر ہوتے وقت کہا کے مین حافظ قرآن ہوں اور رمضان مین قرآن پاک سناونگا لیکن قریب رمضان اس نے انکار کردیا کے میرے قرآن پاک یاد ہی نہی ہے نیز اب اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیساہے اور ی چھونٹ بھی بولا تھاکیاوہ لایق امامت ہے کے نہی قرآن وحدیث کی روشنی مین جواب عنایت فرماین اصغر علی ثقلینی

    جواب دیںحذف کریں
  2. قرآن پاک بھول جانے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں دلائل سے واضح کریں

    جواب دیںحذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ