Headlines
Loading...
زنا کے فوراً بعد کھانا کھا سکتے ہیں یا نہیں

زنا کے فوراً بعد کھانا کھا سکتے ہیں یا نہیں


 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماٸے اکرام و مفتیانِ شرع متین کہ زنا کرنے سے غسل واجب ہوا تو اس دوران ناپاکی کی حالت میں کھانا پینا حرام ہوجاتا ہے


ساٸل محمد خضرمنیر ساہیوال پنجاب

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

زنا کرنا حرام ہے اور جہنم میں لیےجانے والا کام ہے اوراس کی قرآن وحدیث میں بہت سخت وعدیں آئی ہیں اس گناہ کبیرہ سے فوراً توبہ کریں صورت مسئولہ میں کھانا پینا جائز ہے چاہے وہ کسی بھی طرح جنبی ہو عوام کی غلط فہمی ہے ایسا نہیں ہے بلکہ خود نبی کریم رؤف الرحیم صلی اللہ تعالٰی علیہ سے ثابت ہے جب حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم حالت جنب میں ہوتے تو نماز جیسا وضو کرتے اور کھا پی لیتے تھے حالت جنب زیادہ وقت گزارنا درست نہیں ہے جس گھر میں جنبی ہوتا ہے اس گھر میں رحمت کے فرشتہ نہیں آتے ہیں صحیحین میں عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے مروی فرماتی ہیں نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم جب جنب ہوتے اورکھانے یاسونے کا ارادہ فرماتے تو نماز کا سا وُضو فرماتے(صحیح مسلم کتاب الحیض باب جواز نوم الجنب إلخ الحدیث ۳۰۵ صفحه ۱۷۲ )جس پر غُسل واجب ہے اسے چاہیے کہ نہانے میں تاخیر نہ کرے حدیث میں ہے جس گھر میں جنب ہو اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے اور اگر اتنی دیر کر چکا کہ نماز کا آخر وقت آگیا تو اب فوراً نہانا فرض ہےاب تاخیر کرے گاگنہگار ہو گا اور کھانا کھانا یا عورت سے جِماع کرنا چاہتا ہے تو وُضو کرلے یا ہاتھ مونھ دھولےکلی کرلے اور اگر ویسے ہی کھا پی لیا تو گناہ نہیں مگر مکروہ ہے اور محتاجی لاتا ہے اور بے نہائے یا بے وُضو کیے جِماع کر لیا تو بھی کچھ گناہ نہیں مگرجس کو اِحْتِلام ہوا بے نہائے اس کو عورت کے پاس جانا نہ چاہیے(بہار شریعت جلداول حصہ دوم صفحہ 326 بیان غسل کن چیزوں سے فرض ہوتا ہے)


والله اعلم ورسوله اعلم باالصواب


كتبه عبده المذنب عفى عنه فقيرمحمد انعام الحق رضا قادرى

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ