Headlines
Loading...
کیا حضرت آدم علیہ السلام کا نکاح درود شریف کی برکت سے ہوا تھا

کیا حضرت آدم علیہ السلام کا نکاح درود شریف کی برکت سے ہوا تھا



 السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا دورد کی برکت سے حضرت آدم علیہ السلام کا نکاح ہوا تھا برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی


المستفتی غلام نبی رضوی دیناجپور 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بــعون الملڪ الوھاب 

جیسا کہ مدارج النبوۃ میں ہے کہ جب حضرت آدم علیہ السلام کو جنت میں داخل فرمائے گیا تو انہوں نے اپنے جنسی رفیق کی خواہش ظاہر کی جس سے محبت کریں اور ذکر حق میں باطنی سکون و قرار حاصل کریں حق تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو نیند میں مبتلا کر دیا اور اس حالت خوابیدگی میں ان کی بائیں نکال کر اس سے سیدہ حواء کو پیدا فرمایا ان کا نام حواء اسی بناء پر رکھا گیا کہ وہ حی یعنی زندہ سے پیدا کی گئ ہیں جب حضرت آدم علیہ السلام نے حواء کو دیکھا تو اپنے دونوں ہاتھ ان کی طرف بڑھائے اس پر فرشتوں نے کہا ٹھہریئے تاکہ نکاح ہو جائے اور آپ اپنا مہر ادا کریں حضرت آدم علیہ السلام نے فرمایا مہر کیا ہے؟ فرشتوں نے کہا تین مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج دو مہر ادا ہو جائےگا ایک روایت میں بیس مرتبہ آیا ہے چنانچہ حق تعالیٰ عزاسمہ نے حضرت آدم علیہ السلام کا نکاح حضرت حواء سے فرمایا اور اپنے کلام اقدس سے خطبہ پڑھا(مدارج النبوت جلد دوم ص ۱۶ مطبوعہ شبیر برادرز اردو بازار زبیدہ سنٹر لاہور) اور مخزون معلومات میں ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کہ آپ کے نکاح کا دین مہر تین یا دس بیس بار درود شریف پڑھنا تھا، تعداد میں اختلافی ہے(مخزون معلومات ص ۲۶ مطبوعہ مکتبہ نعیمیہ مٹیا محل جامع مسجد دہلی) 


واللہ اعلم بالصواب


کتبہ فقیر محمد محبوب عالم امجــدی مقام آزاد نگر نچلول ضلع مہراجگنج یوپی الہند 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ