السلام عليكم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ قبر میں سوال کرنے والے دو فرشتے ہیں اور سوال تین ہیں تو ان دونوں فرشتوں میں سے کون کونسا سوال پوچھے گا یا دونوں فرشتے پوچھیں گے یا ایک خاموش رہیگا دوسرا پوچھے گا جواب عنایت فرمائیں
المستفتی رئیس سبحانی بستوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
سوالات قبر کے متعلق محدثین کے مابین اختلاف ہےبعض کا قول ہے کہ سوال صرف ایک ہی فرشتہ کرتے ہیں پھر اس میں بھی اختلاف ہے منکر کرتے ہیں یانکیر بعض کے نزدیک منکر بعض کے نزدیک نکیر امام قرطبی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں دو فرشتوں کے سوالات کے بارے میں کئ روایات ہیں بعض کہتے ہیں ایک فرشتہ سوال کرتاہے کسی کے پاس دونوں اکٹھے سوال کرتے ہیں اور یہ سب اس شخص کے مراتب ودرجات کے حساب سے ہوتاہے(حوالہ فتاوی اکرمی جلد 01صفحہ نمبر 65)اور شرع عقائد میں ہے کہ قبر میں دو فرشتے سوال کرنے آتے ہیں جن میں سے ایک کو منکر اور دوسرے نکیر کہتے ہیں تو اگر مرنے والا مسلمان ہے تو اس سے تینوں سوال منکر کرتے ہیں اور اگر مرنے والا کافر ہے تو اس سے تینوں سوال نکیر سوال کرتے ہیں جیسا کہ شرح عقائد کے حاشیہ میں ہے کہ فان ظهر عن الميت اثر الاسلام سال عنه المنكر و ان ظهر عنه الكفر ساله النكير اھ( شرح عقائد صفحہ نمبر 77 حاشیہ نمبر 10 مطبوعہ رضا اکیڈمی ممبئی )
واللہ و رسولہ اعلم باالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمۃ اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند
✔️✔️الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری عفی عنہ
السلام وعلیکم سوال ہے کے سنت کے چاروں رکعت میں سورہ فاتہ کے ساتھ کوئی سورہ میلانی ے یا نہیں سائل محمد حامد رضا اٹھروا ہر لاگھی ضلع مدھوبنی
جواب دیںحذف کریں