جس لڑکی نے لڑکے کی بہن کا دودھ پیا ہو اسکے ساتھ نکاح کرنا کیسا ہے



السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتےہیں علماء دین اس مسئلہ کےبارےمیں.. ایک لڑکی کارشتہ ہورہاہے جس لڑکے سے ہورہاہےلڑکی نےاس لڑکےکی بہن کادودھ پیا ہےیہ رشتہ جائز ہے یا نہیں مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں 


سائل احمدرضاپاکستان

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام و رحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 


لڑکی نے لڑکے کے بہن کا دودھ مدت رضاعت یعنی ڈھائ سال کے اندر پیا تو لڑکی کا نکاح اس لڑکے کے ساتھ نہیں ہو سکتا اس لیے کہ ان دونوں کے درمیان مامو بھانجہ کا رشتہ ہو گیا جس طرح رضاعی ماں بہن خالہ پھوپھی سے نکاح کرنا نا جائز و حرام ہے اسی طرح رضاعی بھانجی سے بھی نکاح کرنا ناجائز و حرام ہے اللہ تعالیٰ کے اس قول کی بنا پرحُرِّمَتْ عَلَیْكُمْ ۔۔۔وَ بَنٰتُ الْاُخْتِ اور تم پر حرام ہیں بھانجیاں  (سورہ نساء آیت 23) اور اگر لڑکی نے لڑکے کے بہن کا دودھ مدت رضاعت ختم ( یعنی ڈھائ سال) ہو جانے کے بعد پیا تو رضاعت نہ پاۓ جانے کی صورت میں لڑکی کا لڑکے کے ساتھ نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں 

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب


کتبہ محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ


✔️✔️الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری عفی عنہ 



🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ کمپاس

قبلہ ڈگری حاصل کی جا رہی ہے...
شمال (N)
جنوب (S)
مشرق (E)
مغرب (W)
لال سوئی خانہ کعبہ کی سمت کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0