Headlines
Loading...
امام ایک سورت سے دوسرے سورۃ میں چلا جائے تو نماز کا کیا حکم ہے

امام ایک سورت سے دوسرے سورۃ میں چلا جائے تو نماز کا کیا حکم ہے



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

نماز میں قرآن مجید کا رکوع پڑھتے پڑھتے بھول جائیں اور پھر کوئی سورت پڑھ دی تو کیا حکم ہے سجدہ سہو کرنا پڑیگا یہ نماز دوہرائیں جاے گئ جواب عنایت فرمائیں قرآن و حدیث کی روشنی میں 

نام عبدالرؤف چانداپور کانپور یوں پی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 


نماز ہوجائے گی سجدہ سہو کی ضرورت نہیں ہاں اگر سوچنے میں تین بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار تاخیر کیا تو اس صورت میں سجدہ سہو واجب ہے جیساکہ مسائل سجدہ سہو میں ہے امام نے سورہ والعصر کو الا الذین آمنو وعملو الصحٰت تک پڑھا پھر بھول کر سورہ والتین میں پہنچ گیا اور پڑھ دیا فلھم اجر غیر ممنون اور آخرتک پڑھ ڈالا تو نماز ہوگئ سجدہ سہو کی ضرورت نہیں (درمختار برحاشیہ شامی ج 1 ص 592) سورہ شروع کی ابھی تین چھوٹی آیتوں کی مقدار نہیں پڑھ پایا تھا کہ بھول گیا پھر اسے دہرایا مگر یاد نہ آیا اور اسے چھوڑ کر دوسری سورہ یا آیتیں پڑھیں تو نماز ہوگئ سجدہ سہو کی ضرورت نہیں اور اگر سوچنے میں تین بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار دیر ہوگئ پھر اس کے بعد پڑھنا شروع کیا تو اس صورت میں سجدہ سہو واجب ہے (فتاویٰ رضویہ ج 3 ص 125) اگر تین آیت کی مقدار پڑھ چکا ہے اس کے بعد بھولا تو چاہیئے کہ رکوع کرے اور بقیہ نماز پوری کرے سجدہ سہو کی ضرورت نہیں اھ( مسائل سجدہ سہو ص 66)


واللہ اعلم باالصواب 

کتبہ محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا


✔️✔️الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری عفی عنہ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ