Headlines
Loading...
قبرستان میں ٹیکٹر ٹرالی سے مٹی ڈالنا کیسا ہے

قبرستان میں ٹیکٹر ٹرالی سے مٹی ڈالنا کیسا ہے



 اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قبرستان میں ٹیکٹر ٹرالی سے مٹی ڈالنا کیسا ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی فقط والسلام

المستفتی محمد شاکر رضوی جہان آباد یوپی الھنـــد

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

قبرستان میں ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے مٹی ڈالنا ناجائز و گناہ ہے جیسا کہ فتاویٰ مرکز تربیت افتا میں ہے قبرستان میں ٹریکٹر کو داخل کرکے مٹی بھروانا ناجائز و گناہ ہے کہ اس سے مردوں کو سخت تکلیف ہوگی قبرستان میں چلنا حرام ہے اور ٹریکٹر کو اس کے اندر بار بار لے جانا اور زیادہ حرام ہے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ قبروں پر چلنے کی ممانعت ہے نہ کہ جوتا پہننا سخت توہین اموات مسلمین ہے( فتاویٰ رضویہ ج 4 ص 107 ) اور حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ قبر پر بیٹھنا سونا چلنا یا پاخانہ پیشاب کرنا حرام ہے پھر چند سطر بعد فرماتے ہیں کہ اپنے کسی رشتہ دار کی قبر تک جانا چاہتا ہے مگر قبروں پر گزرنا پڑے گا تو وہاں تک جانا منع ہے دور ہی سے فاتحہ پڑھ دے( بہار شریعت ح 4 ص 164) فتاویٰ عالمگیری میں ہے ويكره ان يمنی علی القبر او يقعداوينام عليه اويوم طاعليه او يقضی حاجة الانسان من بول او غائط (ج 1 ص 166) درمختار میں ہے اذا لم يصل الي قبره الابو طأ قبر تركه (ج 2 ص 245 ) اور ردالمحتار میں ہے ان ابا حنيفة كره وطأالقبر والقعودا والنوم او قضاء الحاجة عليه (ج 2 ص 245 ) قبرستان کو بھرنے کے لئے مٹی قبرستان سے باہر گرائ جائے پھر مزدوروں کے ذریعہ قبرستان کو بھرا جائے وہ بھی اس احتیاط کے ساتھ کہ وہ قبروں پر نہ چلیں اھ (فتاویٰ مرکز تربیت افتا ج 1 ص 334 )


واللہ اعلم باالصواب 

کتبہ محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا 


✔️✔️الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری عفی عنہ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ