Headlines
Loading...

 


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

میرا سوال یہ ہے کہ گٹکھا کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟؟جواب عنایت فرمائیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

المستفتی غلام غوث اشرفی بھاگلپور بہار

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ 

تمباکو یا سوپاری یا گٹکھا کھانا یہ نواقض وضو میں شمار نہیں یعنی سوپاری تمباکو یا گٹھا کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا البتہ اتنا تمباکو یا گٹھا کھا لے کہ جس نشہ سے چلنے میں پاؤں لڑکھڑائیں اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے تنویرالابصار اور درمختار میں ہےوینقضہ اغماء ومنہ الغشی وجنون وسکر بان یدخل فی مشیہ تمایل بیہوشی غشی جنون اور اتنا نشہ جس سے چلنے میں لڑکھڑاہٹ آجاۓ یہ سب وضو کو توڑ دیتے ہیں (الدر المختار مع تنویرالابصار جلد اول صفحہ نمبر 246) تنبیہ  گٹکھا کھانا بہتر نہیں کیوں کہ یہ انسان کی صحت کےلیۓ مضر ہے ڈوکٹرس و حکمإ و ساٸنسداں کا کہناہے اس کے ستعمال سے سخت امراض لاحق ہوتے اور کبھی کبھی کوٸی ایسی مہلک بیماری لاحق ہوجاتی ہے جسکا علاج نہ ممکن ہوتاہے حدیث شریف میں ہے ماکان النبی ﷺلایاکل حتیٰ یسمیٰ لہ فیعلم ماھو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک کوئی چیز نہیں کھاتے جب تک اس کا نام نہیں بتایا جاتا اور جان لیتے کہ وہ کیا ہے(نزھةالقاری فی شرح صحیح البخاری جلد٨ صفحہ١٦٢) اور گٹکھا تمباکو وغیرہ کی تھیلی پر صاف صاف لکھا رہتاہے Tobacco causes painful death یعنی تمباکوسے دردناک موت ہوتی ہے ہم اسکو پڑھتے بھی ہیں اور سمجھتےبھی اسکے باوجود غافل ہیں اور ایک بات یہ بہی ہےکہ یہ تہذیب ومعاشرے کےخلاف بھی ہے اللہ نے ہمیں صحت و تندرستی دی ہے اسکا خیال رکھےکیوں صحت بھی من جانب اللہ ایک نعمت عظمیٰ ہے اسلیۓ نہ کھاٸیں اور دوسروں کو نہ کھانے کی تلقین بھی کریں الحاصل گٹھا یا تمباکو یا پان سپاری کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے البتہ یہ سب کھانے کے بعد اگر منھ سے بدبو آئے تو ایسی صورت میں وضو کرلینا مستحب ہے 

واللہ تعالی اعلم باالصواب 


کتبہ عبید اللہ رضوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف


✔️✔️الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری عفی عنہ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ