Headlines
Loading...
کیا منّت کے روزے رکھنا ضروری ہی ہے

کیا منّت کے روزے رکھنا ضروری ہی ہے


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک عورت نے یہ منت مانی کی اگر اللہ نے مجھے لڑکا لڑکی یا پوتی پوتا دیا تو میں 5 سال ہر جمعہ جمعرات کو روزہ رکھونگی اب ان کی عمر 55/60/یا ساٹھ ہو گئی ہے روزہ رکھتی ہیں تو کمزوری ہو جاتی ہے تو اب وہ روزہ رکھنے، کے لائق نہیں ہیں یابیمار رہتی روزہ نہ رکھیں تو ان کے لیے کیا حکم ہے منت کے روزے کا کفارہ ہے تو کیا ہے اس کو کتنا کیسے ادا کیا جاۓ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا


المستفتی محمد برکت علی قادری گونڈوی ممبر آف 1️⃣گروپ یارسول اللہ ﷺ


وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

کسی نے روزہ رکھنے کی منت مانی تو منت کے پورا ہونے پر اس کو ادا کرنا واجب ہے جیسا حدیث شریف میں ہےامام بخاری و امام احمد و حاکم نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعا لٰی عنہا سے مروی ہے رسول اللہ  صلی اللہ  تعالٰی   علیہ وسلم   نے فرمایا جو یہ منّت مانے کہ اللہ  (عزوجل) کی  اطاعت کرے گا تو اس کی  اطاعت کرے یعنی منّت پوری کرے اور جو اس کی نافرمانی کرنے کی  منّت مانے تو اس کی  نافرمانی نہ کرے یعنی اس منّت کو پورانہ کرے(صحیح البخاری کتاب الایمان و النذر حدیث نمبر ٦٦٩٦) اور اگر بیمار ہوگیا کہ آئندہ صحت یابی کی امید نہیں یا بوڑھا ہوگیا ہو جو روزہ رکھنے سے عاجز ہو یعنی روز بروز کمزوری بڑھتی جارہی ہے تو ایسی صورت میں فدیہ دے گا یعنی ایک روزے کا فدیہ ایک صدقۂ فطر نصف صاع گندم ہے یا ایک مسکین کو دونوں وقت پیٹ بھر کھانا کھلاۓ گاجیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں شیخ فانی یعنی وہ بوڑھا جس کی عمر ایسی ہوگئی کہ اب روزبروز کمزور ہی ہوتا جائے گا جب وہ روزہ رکھنے سے عاجز ہو یعنی نہ اب رکھ سکتا ہے نہ آئندہ اُس میں  اتنی طاقت آنے کی اُمید ہے کہ روزہ رکھ سکے گا، اُسے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے اورہر روزہ کے بدلے میں  فدیہ یعنی دونوں  وقت ایک مسکین کو بھر پیٹ کھاناکھلانا اس پرواجب ہے یا ہر روزہ کے بدلے میں  صدقۂ فطر کی مقدار مسکین کو دیدے۔(بہار شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ ١٠٠٨)  فتاویٰ ہندیہ میں ہے وإذا نذر أن یصوم کل خمیس یأتي علیہ فأفطر خمیسًا واحدًا فعلیہ قضاوٴہ کذا في المحید ولو أخر القضاء حتی صار شیخًا فانیًا أو کان النذر بصیام الأبد فعجز لذلک أو باشتغالہ بالمعیشة لکون صناعتہ شاقة فلہ أن یفطر ویطعم لکل یوم مسکینًا صورت مسئولہ میں وہ عورت مسلسل پانچ سال تک ہر جمعرات جمعہ کو ہر روزے کا فدیہ ادا کرے یعنی ایک مسکین کو دونوں وقت پیٹ بھر کھانا کھلاۓ یا صدقۂ فطر نصف صاع گندم ادا کرے 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


العبد محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ


✔️✔️الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ