Headlines
Loading...
کیا برہنہ ہوکر کپڑے بلدنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے

کیا برہنہ ہوکر کپڑے بلدنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے

 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

امید ہے کہ علماء کرام اور گروپ کے ممبران حضرات خیریت سے ہوں گے مسلہ یہ ہے کہ اگر کسی شخص نے نماز پڑھنے کے لیے وضو کیا کسی وجہ سے اس نے اپنے آپ کو ایک کمرے میں بند کر کے نیچے کا کپڑا یعنی ٹھنڈی کا گرم کپڑا اتار کرپائجامہ پہن لیااور اس نے اوپر صرف بنیان ہی پہنی ہوئی تھی کیا اس صورت میں وضو ختم ہو جائے گا کہ نہیں علماء کرام رہنمائی فرمائیں


 المستفتی : طاہر اورنگ آبادی


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


الجواب بعون الملک الوھاب


صورت مسئولہ میں وضو نہیں ٹوٹے گا جب کہ اور کوئی چیز ناقض وضو نہ پائی جائے کیوں کہ ستر کھلنے یا کسی کا ستر دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے ۔عوام میں جو مشہور ہے کہ وضو ٹوٹ جاتا ہے یہ محض بے اصل ہے ہاں بلاضرورت ستر کھولنا منع ہے بلکہ اگر دوسرے کے سامنے ہو تو حرام ہےجیسا کہ حضور صدر الشریعہ بدرالطریقہ حضرتِ علّامہ مفتی محمد امجد علی قادری علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں عوام میں جو مشہور ہے کہ گھٹنا یا ستر کھلنے یا اپنا پرایا ستر دیکھنے سے وضو جاتا رہتا ہے محض بے اصل بات ہے۔ ہاں وضو کے آداب سے ہے کہ ناف سے زانو سے زانو کے نیچے تک سب ستر چھپا ہو بلکہ استنجے کے بعد فوراً ہی چھپا لینا چاہیے کہ بغیر ضرورت ستر کھلا رہنا منع ہے اور دوسرے سامنے تو ستر کھولنا حرام ہے(بہار شریعت جلد اول حصہ دوم صفحہ ۳۰۹ / مکتبۃ المدینہ اور حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ستر کھلنے یا دیکھنے سے وضو جاتا ہے جیساکہ عوام کی زبان زد ہے، محض بے اصل ہے۔ علماء نے ستر عورت کو آداب وضو سے گنا۔ اگر کشف (ستر کھلنے) سے وضو جاتا تو فرائض وضو سے ہوتا۔(فتاویٰ رضویہ قدیم، جلد اول صفحہ ٦٦ باب الوضو / مکتبہ رضویہ آرام باغ روڈ کراچی) 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوری عفی عنہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ